حیدرآباد: بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 24 جون کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔جبکہ منتخب ٹیم کی کمان شبمن گل کے ہاتھ میں سونپی گئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فوراً بعد، بھارتی ٹیم کو زمبابوے کا دورہ کرنا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 6 جولائی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ اجیت اگرکر کی قیادت والی سلیکشن پینل نے 6 جولائی سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کے لیے نتیش ریڈی کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے جن کو آئی پی ایل 2024 کا ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ ملا تھا۔
Squad: Ꮪhubman Gill (Captain), Yashasvi Jaiswal, Ruturaj Gaikwad, Abhishek Sharma, Rinku Singh, Sanju Samson (WK), Dhruv Jurel (WK), Nitish Reddy, Riyan Parag, Washington Sundar, Ravi Bishnoi, Avesh Khan, Khaleel Ahmed, Mukesh Kumar, Tushar Deshpande.#TeamIndia | #ZIMvIND
— BCCI (@BCCI) June 24, 2024
سلیکٹرز نے باقاعدہ کپتان روہت شرما، اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی، تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ سمیت تمام سینئرز کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا حصہ ہیں۔
زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم:
شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، نتیش ریڈی، ریان پراگ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اویش خان، خلیل احمد، تشار دیش پانڈے۔