ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کا لگاتار 17ویں گھریلو ٹیسٹ سیریز پر قبضہ - کرکٹ

India Home Test Series بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے 2012 سے اپنے گھر پر ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 26, 2024, 10:27 PM IST

رانچی: بھارت نے رانچی میں کھیلے گئے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرتے ہوئے 2012 کے بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز نہ ہارنے کے اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھا۔

یہ 2012 کے بعد گھر پر بھارت کی لگاتار 17ویں ٹیسٹ سیریز جیت ہے۔ اب بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا لیکن اس کا سیریز کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف اب تک 136 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 35 جیتے، 50 ڈرا ہوئے جبکہ انگلینڈ نے 51 میچ جیتے ہیں۔ بھارت نے گھرپر انگلینڈ کے خلاف 69 ٹیسٹ میچوں میں یہ 25 ویں جیت درج کی، اس دوران بھارت کو 15 ٹیسٹ میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور 18 ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے جہاں اس ٹیسٹ میچ میں اپنی 17ویں نصف سنچری مکمل کی وہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 119 میچوں میں 9000 رنز مکمل کیے۔ اسی ٹیسٹ میں روہت نے اپنے 58 ٹیسٹ میچوں میں اپنے 4000 ٹیسٹ رنز مکمل کیے ہیں۔

بھارت نے اب تک رانچی کے جے ایس سی اے گراؤنڈ پر تین ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور ان میں سے کسی میں اسے شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ رانچی میں 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا اور وہ میچ ڈرا ہوا تھا۔

بھارت نے رانچی میں کھیلے گئے اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو اننگ اور 202 رنز سے شکست دی تھی۔ اسی ٹیسٹ میں جھارکھنڈ کے شہباز ندیم نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ رانچی میں اپنے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ اس ٹیسٹ میں بہار کے آکاش دیپ نے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست، سیریز پر بھارت کا قبضہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.