نیویارک: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے میچ میں ہندوستان نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دوسرے میچ میں پاکستان کو 6 رنوں سے شکست دی تھی۔ اب ہندوستان کو ہوم ٹیم امریکہ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ پچ اچھی ہے۔ گیندبازوں کو مدد مل سکتی ہے۔اسی کے مدنظر ہم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ میچ میں پاکستان کے خلاف ملی جیت سے ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔
امریکہ کے کپتان ایرون جانس نے کہاکہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔آج کے میچ میں منانک پیٹل ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔منانک پیٹل کے کندھے پر چوٹ لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیم انڈیا اور امریکہ کے درمیان آج سپر8 میں کوالیفائی کرنے کی جنگ - icc t20 world cup 2024
ناساؤ کاونٹی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں سرخیوں میں رہی ہے۔اس پچ پر 110 سے 130 کا اسکور جیتنے والا ٹوٹل ہے۔ کئی میچوں میں اس پچ پر 100 سے کم اسکور بنائے گئے۔ کئی میچوں میں ٹیمیں 115 اور 120 رن بنانے کے بعد بھی میچ جیت چکی ہیں۔
اسی پچ پر جہاں ہندوستان نے پاکستان کو 119 رنز بنانے نہیں دیے وہیں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 113 رن بنانے نہیں دیا۔ ایسے میں یہ وکٹ بالرز کے لیے بہترین قرار دی جا سکتی ہے۔ یہاں اسپنرز کی مدد کم ہے۔