ETV Bharat / sports

پہلے دن صرف 35 اوورز اور دوسرے دن ایک بھی اوور نہیں، کانپور ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے پر کس ٹیم کو ہوگا نقصان - Ind vs Ban 2nd Test

بارش کی وجہ سے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل ایک بھی گیند پھینکے بغیر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد دونوں ٹیمیں گرین پارک اسٹیڈیم سے اپنے اپنے ہوٹل واپس چلی گئی ہیں۔

کانپور گرین پارک اسٹیڈم
کانپور گرین پارک اسٹیڈم (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 28, 2024, 6:23 PM IST

کانپور: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ لیکن بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل شروع ہوئے بغیر ہی منسوخ کردیا گیا جبکہ پہلے دن صرف 35 اوورز کا ہی کھیل ہو سکا تھا۔

بارش کی وجہ سے ڈھکے ہوئے میدان میں پریکٹس کرنا بھی ناممکن نہیں تھا۔ تاہم میچ تیسرے دن شروع ہونے کی امید ہے۔ بارش سے متاثرہ پہلے دن روہت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس میں صرف 35 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا اور اس میں بنگلہ دیش نے تین وکٹ کھو کر 107 رنز بنا لیے تھے، مومن الحق 40 اور مشفق الرحیم 6 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

بھارت کی جانب سے آکاش دیپ نے پہلے سیشن میں دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ روی چندرن اشون نے بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسین شانتو کو آؤٹ کر کے اپنی عمدہ فارم کو جاری رکھا۔

قابل ذکر ہے کہ بارش کی وجہ سے اگر دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تو ٹیم انڈیا کو ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں بڑا نقصان ہوگا۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ جیت کر بھارت نے اپنی جیت کا فیصد بڑھا کر پہلی پوزیشن مستحکم کردیا تھا۔

چنئی ٹیسٹ کی جیت کے بعد پہلے نمبر پر موجود بھارت کے پوائنٹس 86 ہو گئے ہیں اور اس کی جیت کا تناسب 71.67 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے پاس اب بھی 90 پوائنٹس ہیں، لیکن جیت کا فیصد صرف 62.50 ہے۔ لیکن اگر کانپور ٹیسٹ ڈرا ہوتا ہے تو بھارتی ٹیم کو ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس میں بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں بھارت کو جیت کے فیصد میں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ تاہم اسے چار پوائنٹس ملیں گے اور اس کے ساتھ اس کے کل پوائنٹس 90 ہو جائیں گے جو آسٹریلیا کے برابر ہو جائیں گے۔ لیکن اس کی جیت کا تناسب 71.67 سے گر کر 68.18 ہو جائے گا۔

اس کے برعکس اگر ٹیم انڈیا اس میچ کو جیت جاتا ہے تو اس کے کل پوائنٹس 98 ہوجاتے اور جیتنے کا تناسب 74.24 ہوجاتا، جس کی وجہ سے بھارت ڈبلیو ٹی سی فائنل تک پہنچنے کے بہت قریب ہوجاتا۔ لیکن کانپور میں بارش بھارت کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے مذکورہ باتوں سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کانپور ٹیسٹ کے پہلے دن بارش کا خلل، بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.