ETV Bharat / sports

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو جیت کے لیے 95 رنز کا ہدف - Ind vs ban 2nd Test - IND VS BAN 2ND TEST

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بنگلہ دیش کی دوسری اننگز 146 رنز پر سمٹ گئی، جس کی وجہ سے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 95 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Ind vs ban 2nd Test Day 5
بھارت اور بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Oct 1, 2024, 12:54 PM IST

کانپور: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ بارش سے متاثرہ اس ٹیسٹ میچ کا آج پانچواں دن ہے۔ پہلے دن صرف 35 اوورز کا ہی کھیل ہو سکا تھا جبکہ دوسرا اور تیسرے دن ایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی تھی۔

لیکن چوتھے دن بھارتی ٹیم کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 233 رنز پر سمیٹ دیا۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے ایسی جارحانہ اننگز شروع کی کہ ٹیسٹ میچ میں موجود تماشائیوں نے ٹی ٹوئنٹی کا مزہ لینا شروع کر دیا۔ کیونکہ بھارتی ٹیم نے مجموعی طور پر ٹیسٹ میں سب سے تیز 50 رنز، 100 رنز، 150 رنز، 200 رنز اور 250 رنز کا اسکور اپنے نام کرلیا تھا۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز پر ڈکلیئر کر دی، جس کی وجہ سے انھیں بنگلہ دیش پر 52 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی اور چوتھے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں دو وکٹ کھو کر 26 رنز بنا لیے تھے۔

پانچویں دن بنگلہ دیش کی دوسری اننگز 146 رنز پر سمٹ گئی جس کی وجہ سے بھارت کو دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 95 رنز کا ہدف ملا ہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شادان اسلام 50 رنز اور مشفیق الرحیم نے 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے بمراہ، اشون اور جڈیجہ نے تین تین وکٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ آکاش دیپ نے ایک وکٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

آوٹ آف فارم ویراٹ کوہلی کے نام ایک اور ریکارڈ، سچن، سنگاکارا اور پونٹنگ کو ایک ساتھ پچھاڑا

رویندر جڈیجہ کا بڑا کارنامہ، کانپور ٹیسٹ میں ایک وکٹ لے کر ریکارڈ بک میں درج کرایا نام

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ٹی ٹوئنٹی جیسا نظارہ، تیزترین رنز بنانے کا ریکارڈ ٹیم انڈیا کے نام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.