ETV Bharat / sports

حیدرآباد میں پہلی دفعہ بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا - حیدرآباد ٹیسٹ

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 28 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے بھارتی ٹیم نے چار میچ جیتے اور ایک میچ ڈرا رہا ہے۔

IND v ENG: India faced defeat for the first time in Hyderabad
حیدرآباد میں پہلی دفعہ بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 28, 2024, 10:06 PM IST

حیدرآباد: بھارت انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے حیدرآباد ٹیسٹ 28 رنز سے جیت لیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے 230 رنز کا ہدف رکھے جانے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں محض 202 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی پوپ نے 196 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ٹام ہارٹلے نے 9 وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس میچ میں کئی ریکارڈ بھی بنے ہیں جو انگلینڈ کے لیے شاندار تو ٹیم انڈیا کے لیے شرمناک ہیں۔

  • سو رنز سے زیادہ کی برتری حاصل کرنے کے بعد بھی بھارت کو شکست

بھارت کو پہلی دفعہ 100 سے زیادہ کی برتری حاصل کرنے کے بعد بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جب بھی کسی ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے اسکور کے جواب میں بھارت نے 100 سے زیادہ رنز کی برتری حاصل کی ہے تو اس میچ میں بھارت نے جیت حاصل کی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے انگلینڈ کے 246 رنز کے جواب میں 420 رنز بنا کر 190 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہا لیکن میچ نہیں جیت سکا۔

  • حیدرآباد میں پہلی دفعہ بھارت کو ٹیسٹ میچ میں شکست

اس سے قبل حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے بھارتی ٹیم نے چار میچ جیتے اور ایک میچ ڈرا رہا۔یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی ٹیم حیدرآباد کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ میں شکست کھائی ہے۔ بھارت نے حیدرآباد میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے اور سب کو بڑے مارجن سے جیتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف چھٹے میچ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • اولی پوپ بھارتی پچز پر دوسری اننگز میں بڑا اسکور کرنے والے چوتھے غیر ملکی بلے باز بنے

انگلینڈ کے بلے باز اولی پوپ نے 196 رنز کی اننگز کھیلی، اس اننگز کے ساتھ پوپ بھارت میں دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے بڑی اننگز کھیلنے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل زمبابوے کے بلے باز اینڈی فلاور نے سال 2000 میں بھارت کے خلاف 232 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی تھی۔ اس کے بعد 2010 میں نیوزی لینڈ کے بلے باز برینڈن میک کولم نے 232 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والے گارفیلڈ سوبرز نے 1958 میں کانپور میں 198 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ آج 196 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد اولی پوپ چوتھے غیر ملکی بلے باز بن گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.