حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے اپل میں واقع راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2024 کا 66 واں میچ سن رائزرز حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں حیدرآباد کی کمان پیٹ کمنز کے ہاتھ میں ہوگی جبکہ شبمن گل گجرات کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ اس میچ کو جیت کر حیدرآباد کی ٹیم پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرنا چاہے گی۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان اس سیزن کا پہلا مقابلہ 31 مارچ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوا جہاں گجرات نے حیدرآباد کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
اس سیزن میں دونوں ٹیموں کا اب تک کا سفر
حیدرآباد نے اس سیزن میں اب تک کل 12 میچ کھیلے ہیں۔اس نے 7 میچ جیتے اور 5 میچوں میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت حیدرآباد کی ٹیم کے 14 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات ٹائٹنس نے چنئی سپرکنگس کو 35 رنوں سے شکست دی - IPL 2024
گجرات ٹائٹنز کی بات کریں تو وہ اب تک 13 میچ کھیل چکے ہیں۔اس نے صرف 5 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے 7 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کا ایک میچ بھی بارش کی وجہ سے رد ہو گیا۔ اس وقت وہ پوائنٹس ٹیبل میں 11 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
حیدرآباد بمقابلہ گجرات
سن رائزرز حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان اب تک کل 4 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ گجرات کی ٹیم نے 3 میچوں میں شاندار فتح حاصل کی ہے۔ حیدرآباد کی ٹیم اب تک صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔ اب اسے ہوم گراونڈ پر گجرات کے خلاف میچ جیت کر اپنے اعدادوشمار کو بہتر کرنے کا موقع ملے گا جبکہ گجرات ایک بار پھر اسے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کرنا چاہے گا۔