ETV Bharat / sports

سچن دھونی کے بعد اب اس کھلاڑی کے جرسی نمبر کو ریٹائر کیا گیا - PR Sreejesh Jersey - PR SREEJESH JERSEY

بھارتی ہاکی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کے اعزاز میں جرسی نمبر 16 کو ریٹائر کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کھلاڑی نے پیرس اولمپکس میں کانسے کے میچ کے بعد بین الاقوامی کیریئر سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

hockey india retires number 16 jersey to honour PR Sreejesh
سچن دھونی کے بعد اب اس کھلاڑی کے جرسی نمبر کو ریٹائر کیا گیا (AP Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 14, 2024, 6:01 PM IST

نئی دہلی: ہاکی انڈیا نے اسٹار گول کیپر پی آر سریجیش کے اعزاز میں ان کی جرسی نمبر 16 کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سریجیش نے پیرس اولمپکس میں بھارت کو کانسے کا تمغہ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ واضح رہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد مسلسل دوسری بار کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

پی آر سریجیش جونیئر ٹیم کی کوچنگ کریں گے

ہاکی انڈیا کے سکریٹری بھولا ناتھ سنگھ نے اعلان کیا کہ بھارتی گول کیپر اب جونیئر ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کریں گے اور ہم نے سینئر ٹیم کے لیے 16 نمبر کی جرسی کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھولا ناتھ سنگھ نے تجربہ کار کھلاڑی کی اعزازی تقریب میں کہا کہ سریجیش جونیئر ٹیم میں ایک اور سریجیش کو تیار کریں گے۔

سریجیش نے اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

بھارتی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ ٹیم کے تجربہ کار گول کیپر پی آر سریجیش نے تمام میچوں میں اہم وقت میں گول بچائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ سریجیش نے برطانیہ کے خلاف پینلٹی شوٹ آؤٹ میں دو گول بچا کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سریجیش نے سال 2006 میں بھارت کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔ لیکن وہ 2011 کے بعد سے کبھی بھی ٹیم سے باہر نہیں ہوئے۔ انہوں نے 18 سالوں میں بھارتی ٹیم کے لئے 336 میچ کھیلے، اس دوران انہوں نے 4 اولمپکس میں ملک کی نمائندگی بھی کی اور دو بار تمغے بھی جیتے ہیں۔

دھونی اور سچن کے بھی جرسی نمبر کو ریٹائر کیا گیا

اس سے قبل بی سی سی آئی نے سچن تنڈولکر کی جرسی نمبر 10 اور مہندر سنگھ دھونی کی جرسی نمبر 7 کو ریٹائر کر چکی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اب ان کھلاڑیوں کے جرسی نمبرز کسی اور بھارتی کرکٹرز کی پشت پر نظر نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی ہاکی ٹیم نے پچاس برس بعد لگاتار دوسری مرتبہ اولمپک میڈل جیتا

سچن تنڈولکر کے بعد دھونی کا جرسی نمبر سات ریٹائر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.