نئی دہلی:لیگ کا پہلا مرحلہ 30 اپریل سے 9 مئی تک رانچی میں ہوگا۔ اس مرحلے کے تمام میچ مارنگ گومکے کے جے پال سنگھ آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ قومی خواتین ہاکی لیگ کے افتتاحی سیزن میں ہاکی ہریانہ، ہاکی مہاراشٹر، ہاکی جھارکھنڈ، ہاکی مدھیہ پردیش، ہاکی بنگال، ہاکی میزورم، منی پور ہاکی اور ہاکی ایسوسی ایشن آف اوڈیشہ مدمقابل ہوں گی۔
یہ لیگ نوجوان ٹیلنٹ کے لیے اپنے دروازے بھی کھولے گی۔ اس میں 21 سال سے کم عمر کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے۔
نیشنل ویمنز ہاکی لیگ نہ صرف خواتین کی ہاکی کی سطح کو بلند کرنے میں مدد دے گی بلکہ ملک بھر کے کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو بھی متاثر کرے گی۔ اس پہل کے ذریعے ہاکی انڈیا کھیلوں میں صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خواتین کے لیے ہاکی میں سبقت حاصل کرنے کے راستے بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
لیگ کے بارے میں پرجوش ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہاکہ "نیشنل ویمنز ہاکی لیگ ہندوستانی ہاکی کے لیے خاص طور پر ہماری خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ لیگ خواتین کے کھیلوں اور قوت ارادی کے لیے ہماری غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہاکی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی دوسری شکست - IND VS AUS HOCKEY
ہاکی انڈیا کے سکریٹری جنرل مسٹر بھولا ناتھ سنگھ نے کہاکہ"نیشنل ویمنز ہاکی لیگ ہندوستانی ہاکی، خاص طور پر ہماری خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ لیگ خواتین کے کھیل سے ہماری غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے اور ملک میں خواتین کی ہاکی کی ترقی کو فروغ دے گی۔
یواین آئی