ہیملٹین: ہیملٹین کے سیڈن پارک گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ کے اسکور 242 رنوں کے جواب میں 211 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ویلمسن 43 رن، سلامی بلے باز ٹام لیتھم 40 رن، ویل ینگ 36 اور نیل وگنر 33 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں پوری طرح سے ناکام رہے۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم77.3 اوورز میں 211 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔اس طرح جنوبی افریقہ کو 31 رنوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیڈت 5 وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈین پیٹرسن کو تین جبکہ شیپی مورکی کو ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنے کل کے اسکورچھ وکٹوں پر 220 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔مگر پوری ٹیم 22 رنوں کا مزید اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: راون ڈی سوارڈ نے جنوبی افریقہ کی لڑکھڑاتی اننگ سنبھالی
جنوبی افریقہ کی جانب سے روان ڈی سوارڈ 64 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔اس کے علاوہ ڈیوڈ بینڈیگم 39 رن اور شاون وین برگ38 رنوں کی اننگ کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ویلیم او رورکی کو چار جبکہ راچین رویندر کو تین وکٹ ملے۔