چنئی :چنئی سپرکنگس کے خلاف آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے کپتان شبھمن گل پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے بدھ کو یہ معلومات دی۔
آئی پی ایل کے اس سیزن کے 7ویں میچ میں منگل کو گجرات کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ٹیم کے کپتان شبھمن گل پر سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی پی ایل نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا، 'یہ ان کی ٹیم کی اس سیزن کی پہلی پنالٹی ہے جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ سے متعلق ہے، اس لیےشبھمن گل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چنئی سپر کنگز کی گجرات ٹائٹنز کو 63 رنوں سے شکست - IPL 2024
چنئی نے منگل کو گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کو 63 رنز سے شکست دی۔ چیپاک اسٹیڈیم میں گجرات نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر 206 رن بنائے۔ 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 143 رنزہی بنا سکی۔
یواین آئی