ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کے استقبال کے لیے دہلی اور ممبئی تیار، دہلی میں پی ایم سے ملاقات اور ممبئی میں بس پریڈ - Welcome For Team India

ٹیم انڈیا جمعرات کی صبح بارباڈوس سے نئی دہلی پہنچے گی جہاں وہ صبح 11 بجے وزیراعظم مودی کے ساتھ ناشتہ کرے گی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا ممبئی کے لیے روانہ ہوگی اور شام 4 بجے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک کھلی بس میں کھلاڑیوں کا استقبال کیا جائے گا۔

Grand Welcome For Team India: Open Bus Ride, Meet With PM Modi
ٹیم انڈیا کے استقبال کے لیے دہلی اور ممبئی تیار (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 8:00 PM IST

حیدرآباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) شاندار انداز میں ٹیم انڈیا کی جیت کا جشن منانے کے لیے تیار ہے۔ کیونکہ ٹیم انڈیا طوفان بیرل کی وجہ سے بارباڈوس میں تین دن تک پھنسے رہنے کے بعد دہلی روانہ ہوگئی ہے۔

ٹیم انڈیا جمعرات کی صبح بارباڈوس سے نئی دہلی پہنچے گی جہاں وہ صبح 11 بجے وزیراعظم مودی کے ساتھ ناشتہ کرے گی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا ممبئی کے لیے روانہ ہوگی، جہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم تک ایک کھلی بس کی سواری کرے گی۔ اس کے بعد وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شاندار استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوگی۔

ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم اپنے معاون عملے، بی سی سی آئی کے کئی عہدیداروں، کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور 22 ہندوستانی صحافیوں کے ساتھ بدھ کی صبح تقریباً 6 بجے بارباڈوس سے روانہ ہوئی۔ روہت شرما، شیوم دوبے اور محمد سراج نے انسٹاگرام پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پکڑے ہوئے ایک تصویر کے ساتھ اپنی روانگی کی اطلاع بھی دی۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے)، بی سی سی آئی کے عہدیداروں نے بس پریڈ کے انتظامات اور ٹریفک کا شیڈول تیار کرنے کے لیے ممبئی پولیس کے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔

29 جون کا دن بھارتی ٹیم اور ان کے مداحوں کے لیے بھی ایک خاص موقع تھا، کیونکہ ٹیم نے 11 سال کے طویل عرصے کے بعد آئی سی سی ایونٹ جیت کر ٹرافی کی خشکی کا خاتمہ کیا۔

بھارت کی یہ جیت اس لیے بھی خاص تھی کیونکہ ٹیم کے تین کھلاڑیوں - ویراٹ کوہلی، روہت شرما اور رویندر جڈیجا نے ٹی ٹوئنٹی کو الوداع کہہ دیا۔ ٹیم انڈیا کا یہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے کیونکہ اس نے 2007 میں دھونی کی کپتانی میں بھی یہ کارنامہ کرچکی ہے۔ ٹیم انڈیا ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت نے 17 سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا، فائنل میں افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی

بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت تو گیا لیکن اس نے اپنے دو ہیرے کھو دیے

کوہلی اور روہت کے بعد جڈیجہ نے بھی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.