ETV Bharat / sports

بی سی سی آئی کی جانب سے مجھے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی گئی تھی: رکی پونٹنگ - TEAM INDIAN HEAD COACH - TEAM INDIAN HEAD COACH

سابق آسٹریلیائی کرکٹر اور دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے ان سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم، انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی وجہ بتا کر اس سے انکار کر دیا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے مجھے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی گئی تھی: رکی پونٹنگ
بی سی سی آئی کی جانب سے مجھے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی گئی تھی: رکی پونٹنگ ((Ians photos))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 2:02 PM IST

ممبئی :آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے مینز ٹیم انڈیا کا اگلا ہیڈ کوچ بننے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے ذمہ داری لینے سے انکار کیا کیونکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے تھے۔ پانٹنگ فی الحال آئی پی ایل 2024 میں دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں قومی ٹیم کا سینئر کوچ بننا پسند کروں گا لیکن میری زندگی میں اور چیزیں ہیں۔میں گھر پر کچھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ سب جانتے ہیں کہ اگر آپ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہیں تو آپ کی مصروفیت بڑھ سکتی ہے۔ ہندوستان کا کرکٹ شیڈول بہت مصروف ہوتا ہے۔

پونٹنگ نے آئی سی سی کو بتایا کہ 'قومی ہیڈ کوچ بننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی نوکری 10 یا 11 مہینوں کی نوکری ہوگی۔اس درمیان آپ کو ہر وقت ٹیم کے ساتھ رہنا پڑےگا۔چھٹی نہیں ملے گی ۔اس صورت میں خاندان والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لگاتار چھ میچ جیت کر بنگلورو کی پلے آف میں رائل انٹری - IPL 2024 Playoffs

پونٹنگ نے کہاکہ میں نے جسٹن لینگر،اسٹیفن فلیمنگ اور گوتم گمبھیر کا نام بھی سناہے۔ان میں سے کوئی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بن سکتا ہے۔وہ اس کےلئے مناسب امیدوار ہوسکتے ہیں۔ جہاں تک میرا سوال ہے تو میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.