حیدرآباد: سرفراز خان کا نام بھارتی کرکٹ میں کافی عرصے سے سنا جا رہا تھا اور وہ طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھارت کے لیے کافی زیادہ رنز بھی بنا رہے ہیں۔ لیکن انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم میں موقع نہیں دیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے ان کے مداح کافی مایوس تھے۔ سرفراز خان کو مسلسل نظر انداز کیے جانے پر ان کے مداح اکثر سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔
لیکن اب جب سرفراز خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تو ان کے مداح کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
سرفراز خان کے والد نوشاد احمد نے بھی بیٹے کے انتخاب پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سرفراز کے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
-
He waited for so long - First reaction of his father
— रोहित जुगलान Rohit Juglan (@rohitjuglan) January 29, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
उसके दर में देर है अंधेर नहीं #SarfarazKhan pic.twitter.com/OXZxm8Vbol
">He waited for so long - First reaction of his father
— रोहित जुगलान Rohit Juglan (@rohitjuglan) January 29, 2024
उसके दर में देर है अंधेर नहीं #SarfarazKhan pic.twitter.com/OXZxm8VbolHe waited for so long - First reaction of his father
— रोहित जुगलान Rohit Juglan (@rohitjuglan) January 29, 2024
उसके दर में देर है अंधेर नहीं #SarfarazKhan pic.twitter.com/OXZxm8Vbol
دراصل، بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے گھر پر انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔ اس سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے حیدرآباد میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم کے بلے باز کے ایل راہل اور رویندر جڈیجہ زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد سلیکٹرز نے سرفراز خان کے نام کا نوٹس لیا اور گزشتہ برسوں میں ان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں وشاکھاپٹنم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔
جب سے سرفراز خان کو ٹیم انڈیا میں شامل کرنے کی خبر سامنے آئی تو ان کے مداح اور خیر خواہ بہت خوش ہوگئے، وہ سرفراز خان کو ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے پر سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے ردعمل دے رہے ہیں۔ سرفراز کے علاوہ سوربھ کمار اور واشنگٹن سندر کو بھی ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 26 سالہ سرفراز خان ایک دائیں ہاتھ کے شاندار بلے باز ہیں جو ممبئی کے لیے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے 45 فرسٹ کلاس میچوں میں 3,912 رنز بنائے ہیں، جس میں ناٹ آوٹ 301 رنز ان کا سب سے بہترین اسکور ہے۔ ان کی 14 فرسٹ کلاس سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں ہیں۔ سرفراز نے 28 سے 31 دسمبر 2014 کو ایڈن گارڈنز میں بنگال کے خلاف ممبئی کے لیے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، شریاس آئیر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، اویش خان، رجت پاٹیدار، سرفراز خان، واشنگٹن سندر اور سوربھ کمار۔