نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے دائیں ہاتھ کے اسٹار بلے باز کے ایل راہل اچانک سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔ دراصل اکے پیچھے کی وجہ یہ ہے کہ کے ایل راہل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ انہیں کچھ اعلان کرنا ہے۔
اس کے بعد سے ہی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک اور اسٹوری شیئر کی جانے لگی، جو کے ایل راہل کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تھی۔ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی اس جعلی اسٹاگرام اسٹوری میں لکھا گیا ہے کہ 'بہت غور و فکر کے بعد میں نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، کیونکہ کھیل کئی سالوں سے میری زندگی کا اہم حصہ رہا ہے۔
KL Rahul Announced His Retirement From International Cricket
— Sai Adabala (@adabala_d) August 22, 2024
All the best for new journey #KLrahul pic.twitter.com/PTLqo8IsLy
اس پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ میں اپنے پورے کیریئر میں اپنے خاندان، دوستوں، ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے ملنے والی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔ میدان میں اور باہر جو تجربات اور یادیں میں نے حاصل کی ہیں وہ واقعی انمول ہیں۔ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے اور ایسے باصلاحیت افراد کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اب میں مستقبل کے نئے باب کے بارے میں پرجوش ہوں، اس ناقابل یقین سفر کا حصہ بننے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔
راہل کی ریٹائرمنٹ پوسٹ جعلی نکلی
کے ایل راہل کے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ مکمل طور پر جعلی ہے۔دراصل راہل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ اس کے باوجود کے ایل راہل کی ریٹائرمنٹ کی جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ لیکن کرکٹر نے خود انسٹاگرام پر بڑا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ جھے ایک اعلان کرنا ہے، دیکھتے رہو
راہل دلیپ ٹرافی میں کھیلتے نظر آئیں گے
کے ایل راہل کو حال ہی میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹی 20 ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔ لیکن دائیں ہاتھ کے بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام رہے۔ راہل کی عمر صرف 32 سال ہے، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے پاس ابھی بھی کافی کرکٹ باقی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کے ایل راہل آئندہ دلیپ ٹرافی 2024 میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جو 5 ستمبر سے شروع ہونے والی ہے۔