ETV Bharat / sports

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رن سے شکست دی - England Win 4th t20 match - ENGLAND WIN 4TH T20 MATCH

England Wins 4th T20 Against New Zealand انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے مایا بوشیر کی 56 گیندوں میں 91 رن کی طوفانی اننگز اور 26 رن کے عوض چار وکٹوں کی شارلٹ ڈین کی شاندار گیند بازی کی بدولت چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رن سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رن سے شکست دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 27, 2024, 6:31 PM IST

ویلنگٹن: آج بیسن ریزرو میں 178 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ انگلینڈ کی لارین بیل نے سوزی بیٹس کو چار رن پر آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں شارلٹ ڈین نے امیلیا کیر کو 21 رن پر آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ میڈی گرین سات رن بنانے کے بعد برنڈین بیجودیناؤٹ 23 رن بنانے کے بعد، ازابیلا گیج 15 رن بنانے کے بعد اور ہینا رو چھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ٹیم کی جانب سے بروک ہالیڈے نے سب سے زیادہ 25 رن کی اننگز کھیلی۔ جیس کیر 13 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور روزمیری مائر سات رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹ پر صرف 130 رن بنا سکی اور 47 رن سے میچ ہار گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے شارلٹ ڈین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لارین بیل، ڈینیئل گبسن اور سوفی ایکلسٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل آج نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور وہ پانچویں اوور میں نو رن پر ڈینیئل وائٹ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد مایا بوشیر اور ایلس کیپسی نے اننگز کو سنبھالا۔ کیپسی نے 32 گیندوں میں 25 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی - Australia Womens Win ODI Series

وہیں، بوشیر نے 56 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 91 رن کی اننگز کا آغاز کیا۔ نیٹ سکیور برنٹ نے ناٹ آؤٹ 29 رن بنائے۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے 21 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اووروں میں تین وکٹوں پر 177 رن بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے روزمیری مائر، فران جوناس اور امیلیا کیر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.