ETV Bharat / sports

انگلینڈ ٹٰی 20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخل، امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست - icc t20 world cup - ICC T20 WORLD CUP

دفاعی چمپئن انگلینڈ سپر 8 کے اپنے آخری میچ میں امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

انگلینڈ سیمی فائنل میں ، امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست
انگلینڈ سیمی فائنل میں ، امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست ((AP Photo))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 10:51 AM IST

بارباڈوس: برج ٹاؤن میں کھیلے گئے سپر ایٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔اس شکست کے ساتھ ہی میچ میں شکست کے ساتھ ہی پہلی بار آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے امریکہ کی ٹیم کی مہم ختم ہو گئی۔

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر امریکہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کے گیند بازوں نے اپنے کپتان کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے امریکہ کو 18.5 اوورز میں صرف 115 تک محدود کر دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بالر کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے بعد انگلینڈ نے 116 رنز کے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ کھوئے صرف 9.4 اوورز میں 117 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جوس بٹلر نے 83 اور فل سالٹ نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کرس جارڈن ٹی20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بالر بن گئے۔ جارڈن نے میچ میں 2.5 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔جارڈن کو ان کی کارکردگی پر پلیئر آف دی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت درج کی

امریکہ کے خلاف اس شاندار فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ دفاعی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن انگلینڈ نے سپر 8 مرحلے میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کو شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں اسے 7 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.