ETV Bharat / sports

ہیری بروک بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر، ان کی جگہ کس کھلاڑی نے لیا؟ - England India Test Series

Harry Brook to return home انگلینڈ کے دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیری بروک نے ذاتی وجوہات کی بناء پر بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 25 جنوری کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

harry brook
ہیری بروک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 10:09 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جنوری سے ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انگلینڈ کے خطرناک بلے باز ہیری بروک ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بروک بھی اس سیریز کے لیے حیدرآباد پہنچے تھے لیکن اب انہوں نے واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا کہ نوجوان بلے باز ہیری بروک ذاتی وجوہات کی بناء پر بھارت کے دورے پر انگلینڈ کی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ بورڈ نے بروک کی جگہ ڈین لارنس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ڈین لارنس اس وقت 11 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور 21 اننگز میں 551 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کے نام 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ہیری بروک انگلینڈ کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں اور انہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی جارحانہ اننگز کھیلنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔انہوں نے کئی مواقع پر انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار بھی کیا۔ اس بار آئی پی ایل نیلامی میں بھی دہلی کیپٹلس نے انھیں اچھی خاصی رقم سے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کو بھارت میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو اتوار کو ہی حیدرآباد پہنچنے والی تھی لیکن بروک اب اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 25 جنوری کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے آخری بار 13-2012میں ہندوستان میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.