ETV Bharat / sports

بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ - بھارت اور انگلینڈ

IND vs ENG Test Series انگلینڈ نے بھارت کے خلاف کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں تجربہ کار تیز گیندباز جیمز انڈرسن کا نام شامل نہیں ہے جبکہ ٹیم نے تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے پلیئنگ 11 کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

IND vs ENG Test Series
بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 6:25 PM IST

Updated : Jan 24, 2024, 10:13 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انگلینڈ 12 سال بعد بھارت میں سیریز جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔ وہیں ای سی بی (انگلینڈ کرکٹ بورڈ) نے بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں چار اسپنرز اور ایک تیز گیند باز کو شامل کیا ہے، جس میں لنکا شائر کے ٹام ہارٹلے ٹیسٹ ڈیبیو کیں گے۔ ہارٹلے اب تک 20 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں جس میں انھوں نے 40 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انگلینڈ کے پاس تین اسپنرز کے علاوہ جو روٹ بھی اسپن بولر کا کردار ادا کریں گے۔ انگلش ٹیم نے پہلے میچ کے لیے تجربہ کار تیز گیندباز جیمز اینڈرسن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

  • We've named our XI for the first Test in Hyderabad! 🏏

    🇮🇳 #INDvENG 🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿 | #EnglandCricket

    — England Cricket (@englandcricket) January 24, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انگلینڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ حیدرآباد کی پچ پر اسپنرز کو مدد ملے گی۔ اس لیے انہوں نے اپنی ٹیم میں تین اسپنرز کو شامل کیا ہے اور چوتھے اسپنر کا کردار آل راؤنڈر بلے باز جو روٹ ادا کریں گے۔ بین اسٹوکس کی قیادت میں ٹیم میں جونی بیئرسٹو نے بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔ تاہم انگلینڈ کے ایک اور اسپنر شعیب بشیر ویزے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اب تک کل 131 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ جس میں بھارت نے 31 اور انگلینڈ نے 50 میچ جیتے ہیں، جبکہ 50 میچ ڈرا رہے ہیں۔ وہیں بھارت میں دونوں ٹیمیں 64 ٹیسٹ میچ آمنے سامنے آچکے ہیں، جس میں انگلینڈ کو صرف 14 میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ 28 میچ ڈرا رہے ہیں۔ بھارت کو 22 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون: بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیرسٹو، بین فاکس، ریحان احمد، ٹام ہارٹلی، مارک ووڈ، جیک لیچ۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jan 24, 2024, 10:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.