ETV Bharat / sports

چنئی سپر کنگز نے کونوے کی جگہ گلیسن کو ٹیم میں شامل کیا - IPL 2024

Devon Conway Ruled Out Of IPL انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے ڈیون کونوے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اس پورے سیزن سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ چنئی سپر کنگز نے انگلینڈ کے تیز گیند باز رچرڈ گلیسن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 19, 2024, 6:26 AM IST

چنئی سپر کنگز نے کونوے کی جگہ گلیسن کو ٹیم میں شامل کیا

لکھنؤ: کونوے نے آئی پی ایل 2023 میں سی ایس کے کو خطاب جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے 15 اننگز میں 51.69 کی اوسط اور 140 سے کم اسٹرائیک ریٹ سے 672 رن بنائے تھے۔ انہیں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

گلیسن کی شمولیت سے سی ایس کے کو مستفیض الرحمان کی غیر موجودگی سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اس وقت سی ایس کے کے دس اسٹرائیک کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔ بی سی بی نے انہیں یکم مئی تک آئی پی ایل کھیلنے کا این او سی دیا ہے۔

گلیسن نے پہلے کبھی آئی پی ایل میں نہیں کھیلا ہے لیکن وہ ہنڈریڈ (مانچسٹر اوریجنلز)، بی پی ایل (رنگپور رائیڈرز)، بی بی ایل (میلبورن رینیگیڈز)، ایس اے 20 (ڈربن سپر جائنٹس) اور آئی ایل ٹی 20 (گلف جائنٹس) میں کھیل چکے ہیں۔ وہ اب تک 90 ٹی-20 میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 8.18 کے اکانومی ریٹ سے 101 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی کیپیلٹلس اور گجرات ٹائٹنس جیت کے لئے پرعزم - IPL 2024

قابل ذکر ہے کہ فروری کے مہینے میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کونوے کے انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی۔ جس کے بعد ان کی سرجری کرنی پڑی تھی۔ چنئی کو امید تھی کہ کیوی بلے باز مئی تک آئی پی ایل کے دوسرے ہاف میں ان کے ساتھ دوبارہ جڑ جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.