ETV Bharat / sports

چنئی نے پنچاب کو 28 رنز سے شکست دے دی - CSK Vs PBKS

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 5, 2024, 7:16 PM IST

Updated : May 5, 2024, 7:58 PM IST

چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل کے 53ویں میچ میں پنجاب کنگز کو جیتنے کے لئے 168 رنوں کا ہدف دیا تھا، لیکن پنجاب نے 20 اوورز میں 9 وکٹ کھو صرف 139 رنز ہی بنا سکی۔

CHENNAI BEAT PUNJAB KINGS BY 28 RUNS
چنئی نے پنچاب کو 28 رنز سے شکست دے دی ((اے پی))

دھرم شالہ: رویندر جڈیجہ (43)، کپتان روتوراج گایکواڑ (32) اور ڈیرل مچل (30) کی اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 53ویں میچ میں پنجاب کنگز کوجیتنے کے لئے 168 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

ہدف کا تعاقب کرت ہوئے پنجاب کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 139 رنز بنا سکی۔ جس کی وجہ سے اسے 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چنئی کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے 43 رنز بنائے اور 3 اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔ جس کی وجہ سے انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ تشار دیش پانڈے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں 2 غیر ملکی بلے بازوں جونی بیرسٹو اور ریئلی روسو کو پویلین بھیج دیا۔ اس سیزن میں چنئی کی یہ چھٹی جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی چنئی سپر کنگز پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

اس سے قبل آج یہاں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں، پنجاب کنگز کے کپتان سیم کرن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی چنئی سپر کنگز کی شروعات خراب رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں سلامی بلے باز اجنکیا رہانے (9) کا وکٹ گنوا دیا۔

اس کے بعد کپتان روتوراج گائیکواڑ اور ڈیرل مچل نے اننگ کو سنبھالا۔ آٹھویں اوور میں راہل چاہر نے رتوراج گائیکواڈ کو جیتیش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر پنجاب کو دوسری کامیابی دلائی۔ رتوراج گائیکواڈ نے 21 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔

اگلی ہی گیند پر چاہر نے شیوم دوبے (0) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ہرشل پٹیل نے نویں اوور میں ڈیرل مچل کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ ڈیرل مچل نے 19 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر (30) رنز بنائے۔

معین علی (17)، مچل سینٹنر (11)، شاردول ٹھاکر (17)، ایم ایس دھونی (0) پر آؤٹ ہوئے۔ رویندر جڈیجہ نے 26 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنز (43) بنائے۔ انہیں ارشدیپ سنگھ نے ایس کرن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

پنجاب کنگز کے گیند بازوں نے چنئی کے بلے بازوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے نہیں دیا اور وکٹیں گراتے ہوئے ان پر دباؤ برقرار رکھا۔ چنئی سپر کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر صرف 167 رنز بنا سکی۔

پنجاب کنگز کی جانب سے راہل چاہر اور ہرشل پٹیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ کو دو وک ملا۔ سیم کرن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : May 5, 2024, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.