ETV Bharat / sports

کیا ڈیوڈ وارنر چیمپئنز ٹرافی میں کھیلیں گے؟ - icc Champions Trophy 2025 - ICC CHAMPIONS TROPHY 2025

کیا آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیوڈ وارنر، جو انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو چکے ہیں، چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کھیلتے نظر آئیں گے؟ اس کا جواب آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے دیا ہے۔

کیا ڈیوڈ وارنر چیمپئنز ٹرافی میں کھیلیں گے؟
کیا ڈیوڈ وارنر چیمپئنز ٹرافی میں کھیلیں گے؟ ((IANS Photo))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 9:04 PM IST

پرتھ:آسٹریلیا کے تجربہ کار بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اب دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ آسٹریلیا کے اس تجربہ کار بلے باز نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

وارنر نے کہا تھا کہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا کے لیے اپنے کیریئر کا خاتمہ کر دیں گے۔ اگرچہ انہوں نے 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے تھے۔ لیکن، اب آسٹریلیا کی ٹیم کے قومی سلیکٹر جارج بیلی نے واضح کر دیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے وارنر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔ بیلی نے اب تصدیق کی ہے کہ وارنر آسٹریلیا کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سمجھ یہ ہے کہ ڈیوڈ ریٹائر ہو چکے ہیں، اور تینوں فارمیٹس میں ان کے ناقابل یقین کیریئر کے لیے انہیں سراہا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا بی سی سی آئی سے تحریری جواب طلب

ڈیوڈ وارنر نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 112 ٹیسٹ، 161 ون ڈے اور 110 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ وارنر نے ٹیسٹ میچوں میں 44.56 کی اوسط اور 70.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کل 8786 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میں ان کے نام 26 سنچریاں ہیں۔ ون ڈے میں بھی ان کا کیریئر بہت اچھا رہا اور انہوں نے 97.26 کے بہترین اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 6932 رنز بنائے۔ وارنر نے ون ڈے میں 22 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.