ETV Bharat / sports

کرس جورڈن نے تاریخ رقم کر دی، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے انگلش گیند باز بن گئے - icc t20 world cup 2024 - ICC T20 WORLD CUP 2024

انگلینڈ کے فاسٹ بالر کرس جارڈن ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میچ میں امریکہ کے خلاف منز ٹی20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ جارڈن نے میچ میں شاندار بالنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ حاصل کئے اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں مدد کی ۔

کرس جورڈن نے تاریخ رقم کر دی، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے انگلش بالر
کرس جورڈن نے تاریخ رقم کر دی، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے انگلش بالر ((ANI/AP Photo))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 1:57 PM IST

برج ٹاؤن (بارباڈوس): انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس جارڈن نے امریکہ کے خلاف سپر 8 میچ کے دوران شاندار کارنامہ انجام دیا۔کرس جارڈن (4/10) منز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے انگلش بالر بھی بن گئے۔انہوں نے اپنی جائے پیدائش پر یہ کارنامہ انجام دینا ان کے لیے خاص تھا۔

جارڈن نے امریکہ کے علی خان (0)،نوسٹش کینزیگرے (0) اور سوربھ نیتراولکر (0) کو کلین بولڈ کرتے ہوئے رواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔رواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں یہ تیسری ہیٹ ٹرک ہے ۔اس سے قبل آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔

اس سے قبل اننگز میں 35 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جارڈن نے کوری اینڈرسن (29) کو ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا تھا۔ جارڈن اور دیگر انگلش گیند بازوں کی بدولت انگلینڈ نے امریکہ کو صرف 115 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ کرس جارڈن نے کہا کہ ہیٹ ٹرک کرنا ایک ناقابل یقین احساس تھا۔

جارڈن نے اننگز کے وقفے میں کہاکہ اسے روکنا اچھا تھا۔ کسی خاص جگہ (بارباڈوس) پر ہیٹ ٹرک کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ خوشی ہوئی کہ میں ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ہم نے حالات کا بخوبی اندازہ لگایا، ہمیں معلوم تھا کہ وہ ہمیں پاور پلے میں سخت مقابلہ دیں گے، امریکہ نے رواں ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کی۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ ٹٰی 20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخل، امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست

اس کے ساتھ ہی کرس جارڈن بالرز کی مشہور فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن میں بریٹ لی، کرٹس کیمفر، وینندو ہسرنگا، کاگیسو ربادا، کارتک میپن، جوشوا لٹل اور آسٹریلیائی فاسٹ بالر پیٹ کمنز شامل ہیں، جنہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.