ETV Bharat / sports

چنئی نے کولکاتا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی - IPL 2024 - IPL 2024

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے 22 ویں میچ میں چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ رائڈرس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ میزبان چنئی سپرکنگس کی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔

چنئی نے کولکاتا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 7:37 PM IST

چنئی: انڈین پریمئیر لیگ 2024 میں پے در پے شکستوں کا سامنا کرنے کے بعد ریتوراج گائیکواڈ کی زیرقیادت چنئی سپر کنگس اپنے ہوم گراؤنڈ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں زبردست فارم میں چل رہی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے مقابلہ کرنے کے لیے میدان کیں اتر چکی ہے۔

آئی پی ایل کے 22 ویں میچ میں چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ رائڈرس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔میزبان چنئی سپرکنگس کی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔

ریتوراج گائیگواٖڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد کہاکہ مہیش پتھرانا آج کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ دیپک چاھر بھی ٹیم سے باہر ہیں۔ٹیم میں تبدیلی ہوئی ہے۔شادرل ٹھاکر،مستفیض الرحمن اور رضوی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دوسری طرف کولکاتا نائٹ رایڈرس کی ٹیم کے کپتان شریس ائیر نے کہا کہ ٹیم میں انکول کی جگہ رمن دیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہم اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے۔

گوتم گمبھیر کی سرپرستی میں کے کے آر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری 17 ویں سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے ۔ کیونکہ اس نے اب تک کچھ بڑی فتوحات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے تینوں میچز میں حریف ٹیموں کو سخت چیلنج دیا ہے ۔ وہ اپنی جیت کا سلسلہ اس میچ میں بھی برقرار رکھنے کے خواہاں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات سے بدلہ لینے کے ساتھ ہی لکھنؤ نے جیت کی ہیٹ ٹرک بنائی

دوسری طرف سی ایس کے نے رائل چیلنجرز بنگلورو اور گجرات ٹائٹنز کے خلاف جیت درج کی لیکن س رائزرز حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.