ETV Bharat / sports

یو ایس اوپن میں بڑا الٹ پھیر، عالمی نمبر 74 کے کھلاڑی نے عالمی نمبر 3 کے کھلاڑی کو شکست دے دی - US Open 2024

نیدرلینڈز کے 21 سال کے ٹینس کھلاڑی نے یو ایس اوپن 2024 میں تین مرتبہ کے کرینڈ سلیم چیمپیئن اسپین کے کارلوس الکاراز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔

Carlos Alcaraz
اسپین کے ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 30, 2024, 3:02 PM IST

نیویارک: اسپین کے ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز کو یو ایس اوپن 2024 میں اس وقت حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں نیدرلینڈ کے 21 سالہ کھلاڑی نے 1 گھنٹہ 19 منٹ تک چلنے والے میچ میں تین سیٹوں شکست دے دی۔

عالمی نمبر 74 بوٹک وین ڈی زانشلپ نے دوسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی کھلاڑی کو تین اسٹریٹ سیٹس میں 6-1، 7-5 اور 6-4 سے شکست دینے میں کامیاب رہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ومبلڈن 2021 کے بعد کسی بھی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ سے کارلوس الکاراز دوسرے راونڈ سے پہلے باہر ہوگئے۔ اس میچ سے پہلے نیدرلینڈ کے ٹینس کھلاڑی نے الکاراز کے خلاف صرف دو میچ کھیلے تھے اور دونوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد 21 سالہ کھلاڑی کے پاس اپنے جذبات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں تھے۔ وان ڈی ژانشلپ نے میچ کے بعد کہا کہ دراصل میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، یہ ایک ناقابل یقین شام تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے گزشتہ میچ سے کافی اعتماد ملا کیونکہ میں نے آخری میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ مجھے یقین تھا کہ میں اس میچ کو جیت سکتا ہوں اور دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کبھی کبھار کیسے بدلتا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.