ETV Bharat / sports

اگر ویراٹ کوہلی کو برطانوی شہریت مل جاتی ہے تو کیا وہ پھر بھارت کے لیے کھیل سکیں گے؟ - Virat Kohli UK Citizenship - VIRAT KOHLI UK CITIZENSHIP

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کے بارے میں اکثر یہ خبریں گردش کرتی رہتی ہے کہ انھوں نے لندن میں گھر خریدا ہے اور وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہیں منتقل ہو جائیں گے۔

Virat Kohli
ویراٹ کوہلی (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 18, 2024, 4:29 PM IST

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اپنے فرصت کے ایام لندن میں اپنی فیملی کے ساتھ گزارتے ہیں۔ کوہلی کے کئی ایسے ویڈیوز بھی وائرل ہوئے ہیں جب وہ لندن میں چہل قدمی کر رہے ہوتے ہیں۔

ویرات کوہلی کو لندن میں دیکھ کر مداحوں کو کوہلی کے وہ الفاظ بھی یاد آنے لگتے ہیں، جب انہوں نے کہا تھا کہ میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جس کا مجھے پچھتاوا ہو، لیکن ایک بار جب میں یہ کھیل کھیل چکا ہوں گا تو میں مکمل طور پر چلا جاؤں گا، آپ مجھے تھوڑی دیر کے لیے بھی نہیں دیکھ پائیں گے۔ اس لیے جب تک میں کھیلتا ہوں میں اپنا سب کچھ دینا چاہتا ہوں اور یہی وہ چیز ہے جو مجھے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔

جس کے بعد سے ہی لوگ یہ کہنے لگے تھے کہ ویراٹ کوہلی لندن شفٹ ہو جائیں گے۔ ان کے کچھ مداح یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ برطانیہ کی شہریت بھی لے لیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس سے متعلق کئی پوسٹس بھی دیکھی گئیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا۔ لیکن یہ محض ایک افواہ ہے اور ابھی تک کسی کے پاس سرکاری طور پر اس کی معلومات نہیں ہیں۔

لیکن اس افواہ کے بعد ایک بڑا سوال یہ کھڑا ہوگیا کہ اگر ویراٹ کوہلی کو برطانوی شہریت مل جاتی ہے تو کیا وہ پھر بھارت کے لیے کھیل سکیں گے؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس طرح کے معاملات کے لیے کیا قانون رکھتے ہیں؟

دوہری شہریت پر آئی سی سی کا کیا کہنا ہے؟

ویراٹ کوہلی انگلش شہریت لیں گے یا نہیں یہ ایک الگ سوال ہے لیکن اگر وہ اسے لیتے ہیں تو یہ ادارے کے بنائے گئے قوانین پر منحصر ہوگا۔ شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی اہلیت کے حوالے سے آئی سی سی کے قوانین میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے کے لیے کھلاڑی کو اس ملک کا شہری ہونا چاہیے جس کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔ یہ ملک میں پیدا ہونے یا ملک کا درست پاسپورٹ رکھنے سے ثابت ہوسکتا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس اس ملک کا پاسپورٹ ہونا چاہیے جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔ اگر ویراٹ یوکے کی شہریت لیتے ہیں تو ان کے پاس ہندوستان کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ نہیں ہوگا اور اس وجہ سے ویراٹ ٹیم انڈیا کے لئے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

ہندوستانی شہریت کے قوانین کیا ہیں؟

ہندوستان میں دوہری شہریت دینے کا کوئی سرکاری بندوبست نہیں ہے۔ دوہری شہریت اس وقت ہوتی ہے جب کسی شخص کو قانونی طور پر ایک ہی وقت میں دو یا زیادہ ممالک کے شہری کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ تاہم، غیر ملکی شہری کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (OCI) کارڈ ہے جو ہندوستانی نژاد لوگوں کو غیر معینہ مدت تک ملک میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تاہم، ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ان کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے، ایسا ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔اگر کوہلی کسی دوسرے ملک کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں، تو انھیں آئی سی سی کے قوانین کے مطابق، ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے بعد ایک خاص مدت تک انتظار کرنا پڑے گا اور اس ملک کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کوہلی اس وقت اپنے کیرئیر کے آخری مراحل میں ہیں اور کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں، اس لیے اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ ہندوستانی کرکٹر صرف کرکٹ کھیلنے کے لیے ملکوں کو بدلیں گے۔

کرکٹ میں بہت سے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی اسٹیج پر کھیلنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے شہریت تبدیل کیں۔ ایون مورگن جیسے بہت سے مشہور کرکٹر ہیں جنہوں نے 2019 کا ون ڈے ورلڈ کپ انگلینڈ کے ساتھ بطور کپتان جیتا اور انھوں نے 2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

ایک اور مثال کیون پیٹرسن کی ہے، جو ابتدائی طور پر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے کے بعد انگلینڈ کے لیے کھیلے، پھر ڈرک نینس ہیں، جنہوں نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کی نمائندگی کی اور 2010 کے ایڈیشن میں آسٹریلیا کے لیے کھیلا۔

یہ بھی پڑھیں

اس معاملے میں سچن تنڈولکر اور ایم ایس دھونی سے بھی آگے نکلے ویراٹ کوہلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.