ETV Bharat / sports

ویراٹ کی سنچری بیکار گئی، راجستھان جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست - RR Vs RCB

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 12:04 PM IST

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے تین وکٹ پر 184 رن بنائے جس کے جواب میں راجستھان نے پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں پر 189 رنز بنا کر فتح کا ہدف حاصل کر لیا۔

RR Vs RCB
ویراٹ کی سنچری بیکار گئی، راجستھان جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست

جے پور: راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان سنجو سیمسن (69) اور جوس بٹلر (ناٹ آؤٹ 100) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں دوسری وکٹ کے لیے رائل چیلنجرزبنگلور کے خلاف 148 رن کی تیز شراکت داری کرکے چھ وکٹوں سے جیت درج کی اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے تین وکٹ پر 184 رن بنائے جس کے جواب میں راجستھان نے پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں پر 189 رنز بنا کر فتح کا ہدف حاصل کر لیا۔

سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ویراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 113) نے اپنے آئی پی ایل کرئیر کا سب سے بڑا اسکور بنایا جو اس اسٹیڈیم میں کسی بھی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور ہے لیکن سنجو سیمسن اور جوس بٹلر نے آر سی بی کے گیند بازوں کو شکست دے کر فتح کے ہدف کو بونا کردیا۔

اگرچہ، آر سی بی کی طرح، راجستھان نے بھی یکے بعد دیگرے تین وکٹ گنوائے، لیکن بٹلر اور شمران ہیٹمائر (ناٹ آؤٹ 11) نے ٹیم کو لگاتار چوتھی جیت دلائی۔ بٹلر نے چھکا لگا کر اپنی سنچری اور فتح کا ہدف مکمل کیا۔

راجستھان کی پہلی وکٹ اننگز کی دوسری گیند پر گر گئی تھی اور اس کا اسکور بورڈ بھی شروع نہیں ہوا تھا لیکن سنجو اور بٹلر نے آر سی بی کے گیند بازوں کا ہمت سے سامنا کیا اور آر سی بی کے خلاف رن ریٹ کو اوپر رکھا۔ اننگز کے 15ویں اوور میں سنجو کی وکٹ گرنے کے بعد آر سی بی کے گیند بازوں کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے ریان پیراگ (4) اور دھرو جوریل (2) کو سستے میں آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کے لیے امکانات کے دروازے کھول دیے، لیکن بٹلر اور ہیٹمائر نے آر سی بی کی آئی پی ایل کی توقعات پر پانی پھیرتے ہوئے اسے پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں مقام پر رہنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جے پورمیں بنگلور نے راجستھان کو 184 رن کا ہدف دیا

راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

راجستھان کے سب سے کامیاب گیند باز یجویندر چہل رہے جنہوں نے 34 رن پر مہمان ٹیم کے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ نیندر برجر نے میکسویل کی مفید وکٹ حاصل کی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.