ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی اپنا فارم کھو چکے ہیں، وہ سچن کا ریکارڈ نہیں توڑ پائیں گے: آسٹریلوی لیجنڈ کی پیشن گوئی - Brad Hogg on Virat Kohli

جو روٹ اب تک 146 ٹیسٹ میچوں میں 12,402 رنز بنا چکے ہیں اور وہ تندولکر سے صرف 3519 رنز پیچھے ہیں۔ جبکہ کوہلی 114 ٹیسٹ میچوں میں صرف 8871 رنز ہی بنا سکے ہیں اور وہ سچن تنڈولکر سے تقریباً 7050 رنز پیچھے ہیں۔

Virat Kohli
ویراٹ کوہلی (AFP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 25, 2024, 3:28 PM IST

حیدرآباد: سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ نے ​​ویراٹ کوہلی کے تعلق سے ایک بیان دے کر عالمی کرکٹ میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ بریڈ ہوگ نے پیشن گوئی کی ہے کہ ویراٹ کوہلی اب اس فارم میں نہیں کھیلتے ہیں جیسا پہلے کھیلتے تھے اس لیے اب وہ سچن کے ریکارڈ کو نہیں توڑ پائیں گے۔ ایک وقت ویراٹ کوہلی کو سچن تنڈولکر کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑنے کا اہم دعویدار سمجھا جاتا تھا۔

ویراٹ کوہلی کو اب کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں تنزلی کا سامنا ہے۔ 2020 سے ان کی ٹیسٹ اوسط 50 سے نیچے آنے کے بعد، ہوگ کے اس بیان نے اب ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ آیا دائیں ہاتھ کے اسٹار ہندوستانی بلے باز نے تنڈولکر کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع گنوا دیا ہے۔

ایک یوٹیوب چینل پر بریڈ ہوگ نے تنڈولکر کے ٹیسٹ رنز کا کوہلی اور انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف روٹ ہی تنڈولکر کے 200 ٹیسٹ کیریئر میں بنائے گئے 15,921 رنز کے عالمی ریکارڈ کو توڑنے کے لیے اہم دعویدار ہیں۔ کیونکہ کوہلی اب اپنی فارم کھو چکے ہیں۔

بریڈ ہوگ نے یہ بھی کہا کہ 'میرے خیال میں ویراٹ کوہلی سچن کے قریب تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ کیونکہ انھوں نے اپنا مومنٹم کھو دیا ہے اور یہ پچھلے کئی سالوں فارم میں نہیں ہیں۔ انہیں اگلے 10 ٹیسٹ میچوں میں واپسی کرنی ہوگی ورنہ وہ کافی زیادہ پیچھے رہ جائیں گے۔

ویراٹ کوہلی چنئی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناکام رہے ہیں۔ کوہلی کی ٹیسٹ فارم میں گراوٹ 2020 سے واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ 2020 سے 2024 کے درمیان 30 ٹیسٹ کی 52 ٹیسٹ اننگز میں کوہلی نے 32.72 کی اوسط سے صرف 1669 رنز بنائے ہیں جس میں صرف 2 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

جبکہ 33 سالہ روٹ اب تک 146 ٹیسٹ میچوں میں 12,402 رنز بنا چکے ہیں اور وہ تندولکر سے صرف 3519 رنز پیچھے ہیں۔ کوہلی، جو نومبر میں 36 سال کے ہو جائیں گے وہ 114 ٹیسٹ میچوں میں 8871 رنز ہی بنا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سچن تنڈولکر نے 200 ٹیسٹ میچوں میں تقریباً 15,921 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ویراٹ کوہلی کے لیے سچن تنڈولکر کے یہ تین ریکارڈز توڑ پانا تقریبا ناممکن

جو روٹ کو روکنا مشکل نہیں ناممکن، سچن تنڈولکر کا ریکارڈ خطرے میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.