راجکوٹ: اسٹوکس نے کہا کہ ہمیں شکست کی مایوسی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انگریزی اخبار نے پہلی اننگز میں روٹ کی جانب سے کھیلے گئے شاٹ کو انگلینڈ کی ٹیسٹ تاریخ کا سب سے خراب شاٹ قرار دیا ہے۔ اسٹوکس بھی پہلی اننگز میں رویندرا جڈیجہ کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 41 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
اسٹوکس نے کہا کہ ہر کسی کے پاس کسی نہ کسی چیز کے بارے میں اپنی رائے ہوتی ہے لیکن حقیقت میں ڈریسنگ روم کے اندر کھلاڑیوں کے خیالات ہی ہمارے لیے معنی رکھتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ نتائج ہمیشہ آپ کے حق میں نہیں آتے لیکن ہمارے پاس اب بھی یہ سیریز 3-2 سے جیتنے کا موقع ہے۔ ہم اگلے میچ میں جانے سے پہلے اس شکست کی مایوسی کو یہاں چھوڑ دیں گے۔ اسٹوکس نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں گے کہ تیسرے دن کی صورتحال میں، ہمیں میچ جیتنے کے لیے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ضروری تھی۔ ہم چاہتے تھے کہ دن کے آخر میں ہماری بالنگ آئے لیکن وہ پہلے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی تاریخی جیت، تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 434 رنوں سے شکست
انہوں نے انگلینڈ کے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے بین ڈکٹ اور ہندوستانی اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال کی بھی تعریف کی۔ اپنے بالنگ کے امکانات پر اسٹوکس نے کہا کہ مجھے کافی اچھا محسوس ہو رہا ہوں۔ لیکن بالنگ کے لئے ابھی میرے پورے جشم کو عادی ہونا ہے۔ اس لئے میں اس کا جواب ہاں یا نہیں میں نہیں دینا چاہتا۔
یو این آئی