ETV Bharat / sports

بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی - BEN STOKES IN TEST CRICKET

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 12:06 PM IST

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن تاریخ رقم کر دی۔ اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں یہ عظیم کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے صرف تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی ((AP Photo))

لندن: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان لارڈز میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے تاریخ رقم کردی۔ اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز اور 200 وکٹ مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور بڑی جیت کی طرف گامزن ہے۔

انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے لارڈز میں تاریخ رقم کردی۔ انگلینڈ کے تجربہ کار بالر جیمز اینڈرسن کا یہ آخری ٹیسٹ میچ ہے لیکن اس میچ میں انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان سٹوکس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 250 رنز سے پیچھے رہنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا۔

ٹیسٹ میں 6000 رنز اور 200 وکٹ لینے والے تیسرے کرکٹر

انگلینڈ کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بین اسٹوکس نے ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے بلے باز کرک میکنزی کو 11.3 اوورز میں صفر کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کا اسکور (17/2) تک کم کردیا۔

اس وکٹ کے ساتھ ہی اسٹوکس نے اپنی 200 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرلیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 200 وکٹ اور 6000 رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے۔

سر سوبرز اور کیلس کے کلب میں شامل ہوئے

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر سر گیری سوبرز اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کے ایلیٹ کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔ اسٹوکس سے پہلے یہ دونوں عظیم کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز بنانے اور 200 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے تھے۔ سر سوبرز کے نام 93 ٹیسٹ میں 8032 رنز اور 235 وکٹیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کیلس نے 166 ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 13289 رنز بنائے ہیں اور 292 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بین اسٹوکس کا ٹیسٹ کیریئر

انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد سے یہ 33 سالہ کھلاڑی 103 ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط -

اس دوران بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 186 اننگز میں 35.31 کی اوسط سے مجموعی طور پر 6320 رنز بنائے۔ بولنگ کے دوران انہوں نے 201 وکٹ اپنے نام کر رکھے ہیں۔ 22 رنوں کے عوض 6 وکٹیں ان کی اننگز میں بہترین کارکردگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.