ETV Bharat / sports

125 کروڑ کی انعامی رقم میں سے ہر کھلاڑی کو کتنے کروڑ ملیں گے؟ - team Indian Prize Money

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے چمپیئن بننے کے بعد بی سی سی آئی نے 125 کروڑ روپے بطور انعام کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھی کہ اس رقم میں سے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی۔

BCCI distributes Rs 125 crore prize money
125 کروڑ کی انعامی رقم میں سے ہر کھلاڑی کو کتنے کروڑ ملیں گے؟ (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 3:36 PM IST

Updated : Jul 8, 2024, 8:28 PM IST

حیدرآباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا چمپیئن بننے کے بعد بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم پر پیسوں کی بارش کرتے ہوئے 125 کروڑ انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔ تب سے شائقین جاننا چاہتے تھے کہ کس کھلاڑی کو کتنی رقم دی جائے گی اور ان تینوں کھلاڑیوں یشسوی جیسوال، سنجو سیمسن اور یوزویندر چہل کو کتنی رقم دی جائے گی جنہوں نے ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔

ایک رپورٹ کے مطابق 125 کروڑ روپے میں سے تمام 15 کھلاڑیوں کو 5 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ جس کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ بینچ پر بیٹھے تینوں کھلاڑیوں کو کھیلنے والے کھلاڑیوں کے برابر ہی رقم تقسیم کی جائے گی۔ جس میں تین ایسے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

ٹیم اسٹاف کو کتنی رقم ملے گی؟

بی سی سی آئی کی انعامی رقم میں سے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ، بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور بولنگ کوچ پارس مہمبرے کو ڈھائی ڈھائی کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ اور سینئر سلیکشن کمیٹی کے پانچ ممبران بشمول چیئرمین اجیت اگرکر کو ایک ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

کھلاڑیوں اور کوچز کے علاوہ دیگر بیک روم اسٹاف کو بھی انعام دیا جائے گا۔ جن میں تین فزیو تھراپسٹ، تین تھرو ڈاون اسپیشلسٹ، دو مالش کرنے والے کوچ کو بھی انعامی رقم ملے گی۔

ریزرو کھلاڑیوں کو کیا ملے گا؟

چار بلے باز رنکو سنگھ اور شبمن گل، تیز گیند باز اویش خان اور خلیل احمد، جنہوں نے ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر امریکہ اور ویسٹ انڈیز سفر کیا، کو بھی ایک ایک کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی۔ ورلڈ کپ کے لیے سفر کرنے والے بھارتی دستے میں کل 42 افراد تھے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے بی سی سی آئی کے عملے کے ارکان بشمول ٹیم کے ویڈیو تجزیہ کار، میڈیا حکام اور ٹیم کے لاجسٹک مینیجر کو بھی انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایم مودی کی ورلڈ چمپیئن ٹیم انڈیا کے ساتھ گفتگو: کوہلی اور روہت کو پی ایم نے کیا کہا؟

ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ٹیم انڈیا کے استقبال کے لیے ممبئی میں امڈا عوام کا سیلاب

Last Updated : Jul 8, 2024, 8:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.