ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کے ہوم سیزن کے شیڈول کا اعلان، کب کہاں اور کس ٹیم کے ساتھ ہوں گے میچ - Team India Home Schedule

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 7:31 PM IST

بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کے ہوم سیزن 2024-25 کے لیے بین الاقوامی میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھارت کا دورہ کریں گی۔

BCCI Announces International Home Season For 2024-25 Of Indian Team
ٹیم انڈیا کے ہوم سیزن کے شیڈول کا اعلان (AP Photo)

حیدرآباد: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہوم سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارت کا ہوم سیزن بنگلہ دیش کے دورے سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کرے گا۔ پھر 2025 کے آغاز میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

بنگلہ دیش کا دورہ بھارت

ٹیم انڈیا کے گھریلو سیزن کا آغاز ستمبر میں بنگلہ دیش کے دورے کے ساتھ ہوگا۔ جس میں بنگلہ دیش بھارت کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ پہلا ٹیسٹ میچ چنئی میں 19 ستمبر سے ہوگا جبکہ 27 ستمبر کو دوسرا ٹیسٹ میچ کانپور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دھرم شالہ، دہلی اور حیدرآباد میں بالترتیب 6، 9 اور 12 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت

بنگلادیش کے بعد نیوزی لینڈ کی بھارت کے دورے پر آئے گی، جہاں وہ بھارتسے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گی۔ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے بنگلور کے مشہور ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر کے درمیان پونے میں کھیلا جائے گا جبکہ ممبئی کا وانکھیڑے اسٹیڈیم 1 سے 5 نومبر کے درمیان کھیلے جانے والے آخری تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

انگلینڈ کا دورہ بھارت

اس کے بعد نئے سال کی آمد پر انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے دورے پر آئے گی۔ اس سیریز میں بھارت انگلینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ انگلینڈ کے دورے کا آغاز 22 جنوری 2025 سے چنئی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ اس کے بعد 25 جنوری کو کولکتہ ، 28 جنوری کو راجکوٹ، 31 جنوری کو پونے اور 2 فروری کو ممبئی ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔

انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے سیریز کا آغاز 6 فروری کو ناگپور سے ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا اور تیسرا ون ڈے میچ بالترتیب 9 فروری اور 12 فروری کو کٹک اور احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.