ETV Bharat / sports

بھارتی شائقین کا دل ٹوٹا، لکشیا سین کے ہاتھ سے کانسے کا تمغہ پھسلا - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس کے دسویں دن بھارت کے لکشیا سین کو برونز میڈل کے میچ میں ملائشیا کے شٹلر سے 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ کروڑوں بھارتیوں کا لکشیا کو کانسے کا تمغہ جیتتے ہوئے دیکھنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔

Lakshya Sen
لکشیا سین کانسے کا تمغہ جیتنے میں ناکام (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 5, 2024, 7:22 PM IST

Updated : Aug 5, 2024, 7:55 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس کے دسویں دن بیڈمنٹن کے سنگل مینز ایونٹ میں لکشیا سین کو برونز میڈل کے میچ میں ملائشیا کے شٹلر سے 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لکشیا سین نے پہلا گیم 21-12 سے جیتا لیکن دوسرا گیم وہ 21-16 سے ہار گئے۔ جس کے بعد تیسرے اور آخری گیم میں بھی انھیں 21-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سیمی فائنل میچ میں لکشیا سین کو عالمی رینک کے نمبر دو کھلاڑی وکٹر ایکسلسن سے سیدھے سیٹوں میں 22-20 اور 21-14 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لکشیا اگرچہ کوئی تمغہ نہیں جیت سکے لیکن انھوں کئی ریکارڈ اپنے نام ضرور کیے ہیں۔

وہ بھارت کے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں جو بیڈمنٹن کے سنگل ایونٹ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ قابل ذکر ہے کہ اگر لکشیا سین آج تمغہ جیت جاتے تو وہ بھارت کے لیے بیڈمنٹن میں اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلے مرد بیڈمنٹن کھلاڑی بن جاتے۔ 22 سالہ لکشیا سین کے لیے یہ پہلا اولمپکس تھا اور انھوں نے اپنے ڈیبیو اولمپکس میں سیمی فائنل میں پہنچ کر کمال کیا ہے۔

اس سے قبل ایک اور ایونٹ میں بھارت کو دھچکا لگا ہے، جہاں اسکیٹ مکسڈ شوٹنگ میں اننت جیت-مہیشوری کی جوڑی ایک شاٹ سے کانسے کا تمغہ جیتنے سے چوک گئیں۔ چھ راؤنڈز کے بعد چین کا کل سکور 44 تھا، جبکہ چھ راؤنڈز کے بعد بھارت کا کل اسکور 43 رہا۔

یہ بھی پڑھیں

لکشیا سین اولمپکس 2028 میں گولڈ میڈل جیتیں گے: اولمپک چمپیئن کی پیش گوئی

Last Updated : Aug 5, 2024, 7:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.