ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا - آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کوہرایا

Australia Defeats West Indies زیویئر بارٹلیٹ کے چار وکٹوں کے بعد کیمرون گرین کے ناٹ آؤٹ 77 رنز، کپتان اسٹیو اسمتھ 79 رنز اور جوش انگلش کی 65 رنوں کی نصف سنچری کی مدد سے آسٹریلیا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جمعہ کے روز ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 2, 2024, 5:46 PM IST

میلبورن: 232 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں ٹریوس ہیڈ کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کیمرون گرین اور جوش انگلش کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت ہوئی۔ 12ویں اوور میں جوش انگلش 65 رن کو گڈاکیش موتی نے آؤٹ کیا۔ کیمرون گرین 77 اور اسٹیو اسمتھ 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے 38.3 اوورز میں 232 رنز بناکر آٹھ وکٹوں سے مقابلہ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی اور میتھیو فورڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل کیسی کارٹی کے 88 رنز اور روسٹن چیز کی 59 رنز کی نصف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں چھ رنز کے اسکور پر اپنا پہلا وکٹ گنوادیا۔ ایلک ایتھانجے پانچ رنز، جسٹن گریوز ایک رن، کپتان شائی ہوپ 12 رنز، کیویم ہوج 11 اور میتھیو فورڈ 19، ہیڈن والش 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ روسٹن چیز نے 67 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔ وہیں کیسی کارتی نے 108 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 88 رنز کی اننگ کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سریز: یشسوی جیسوال کی عمدہ بلے بازی

کارٹی بدقسمتی سے رن آؤٹ ہونے کے باعث اپنی سنچری سے محروم رہ گئے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 231 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے زیویئر بارٹلیٹ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کیمرون گرین اور شان ایبٹ کو دو وکٹ ملے۔ ایڈم زمپا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.