ETV Bharat / sports

اشون آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں سرفہرست - ICC Test rankings

ICC Test Rankings آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ اشون اس درجہ بندی میں نمبر ایک گیندباز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ روہت شرما اور یشسوی جیسوال کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ اس وقت تین بھارتی بلے باز اور گیند باز ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

Ashwin tops ICC Test bowling rankings
اشون آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں سرفہرست
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 7:45 PM IST

Updated : Mar 13, 2024, 8:14 PM IST

حیدرآباد: بھارتی اسپن گیند باز روی چندرن اشون انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ گیند بازی کی درجہ بندی میں ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی آج یہاں جاری تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں تین بھارتی کھلاڑی آر اشون، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ شامل ہیں۔ اشون ہم وطن جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 870 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔

اشون کو انگلینڈ کے خلاف اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں نو وکٹ لینے کا فائدہ ملا ہے۔ کلدیپ یادو بھی 15 مقامات کی چھلانگ کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوس ہیزل ووڈ 847 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ہیں۔ بھارتی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ وہ 847 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا کو بھی ایک مقام کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وہ 834 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 820 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے نیتھن لیون 801 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

گیندبازنوں کی آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں رویندرا جڈیجہ 788 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر قابض ہیں۔ سری لنکا کے پربھات جے سوریا 783 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 739 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور پاکستان کے شاہین آفریدی 733 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

جب کہ کپتان روہت شرما نے 5 درجے کی زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ یشسوی جیسوال کو بھی 2 مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویرات کوہلی کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں روہت شرما پانچ درجے ترقی کر کے نمبر 6 بلے باز بن گئے ہیں، جو بھارتی بلے بازوں میں سرفہرست ہیں۔

یشسوی جیسوال اب 10 ویں سے 2 مقام آگے بڑھ کر 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جیسوال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے آئی سی سی رینکنگ میں 69 ویں نمبر پر تھے۔ ویراٹ کوہلی جو اس سے پہلے آٹھویں نمبر پر تھے، ایک مقام کھسک کر 9ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ کین ولیمسن ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روی چندرن اشون 100 ٹیسٹ کھیلنے والے تیسرے بھارتی اسپنر بن گئے

Last Updated : Mar 13, 2024, 8:14 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.