ETV Bharat / sports

ٹینس اسٹار اینڈی مرے مینز سنگلز ٹینس سے دستبردار، ڈبلز ایونٹ میں دکھائیں گے اپنا جلوہ - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

دو بار کے اولمپک ٹینس گولڈ میڈلسٹ برطانیہ کے اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے سنگلز ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ صرف ڈبلز ایونٹ میں ڈین ایونز کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

andy murray
ٹینس اسٹار اینڈی مرے (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 25, 2024, 7:47 PM IST

پیرس: برطانیہ کے سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے پیرس اولمپکس میں مینز سنگلز ایونٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر دیا تھا۔

لیکن اب مرے نے پیرس اولمپکس کے مینز سنگلز ایونٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ تاہم وہ ڈبلز ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ دو بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اینڈی مرے مردوں کے ڈبلز میں ڈین ایونز کے ساتھ پیرس اولمکس میں شرکت کریں گے اور اپنے تیسرے اولمپک تمغے کے لیے شاندار آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔

سنگلز ایونٹ میں اپنی دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے اینڈی مرے نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ڈین زونز کے ساتھ ڈبلز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سنگلز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ مرے کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پریکٹس بہترین رہی ہے اور ہم ایک ساتھ اچھا کھیل رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ برطانوی کھلاڑی مرے نے 2012 کے لندن اولمپکس میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔ جہاں انھوں نے فائنل میں سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد ریو اولمپکس 2016 کے فائنل میں مرے نے ارجنٹینا کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دے کر دو اولمپک سنگلز گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے مرد ٹینس کھلاڑی بن گئے۔

اس کے علاوہ مرے 3 گرینڈ سلیم پر بھی قبضہ جما چکے ہیں۔ مرے نے 2013 اور 2016 میں دو بار ومبلڈن ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی وہ 2012 میں یو ایس اوپن کے فاتح بھی رہ چکے ہیں۔ مرے 5 بار آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں پہنچے لیکن ایک بار بھی ٹائٹل پر قبضہ نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

گھوڑے پر زیادتی کرنے کا الزام، تین بار کی گولڈ میڈلسٹ گھڑ سوار پیرس اولمپکس سے دستبردار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.