ETV Bharat / sports

اولمپکس میں خراب کارکردگی سے آنند مہندرا ناخوش، کیا کھلاڑیوں کو اب گاڑی تحفے میں نہیں ملے گی؟ - Anand Mahindra on Medal tally - ANAND MAHINDRA ON MEDAL TALLY

بھارت کے مشہور بزنس مین آنند مہندرا نے پیرس اولمپکس میں بھارت کی خراب کارکردگی پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ انھوں حکومت کا دساع کرتے ہوئے پوسٹ کیا کہ حکومت اور نجی سیکٹرز کی جانب مکمل تعاون کے باوجود کون سی چیزیں ہماری پرفارمنس میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، یہی بات مجھے پریشانی میں مبتلا کر رہی ہے۔

Anand Mahindra Expresses His Concerns Over India's rank dropping in Paris Olympics
اولمپکس میں خراب کارکردگی سے آنند مہندرا ناخوش (AFP and AP Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 18, 2024, 7:56 PM IST

نئی دہلی: معروف کاروباری شخصیت مہندرا گروپ کے چیئرمین، آنند مہندرا نے حکومت اور نجی شعبے دونوں کی جانب سے اہم کوششوں کے باوجود پیرس اولمپکس کے لیے عالمی معیار کا ٹیلنٹ پیدا کرنے میں بھارت کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت پیرس اولمپکس میں تمغوں کی تعداد کے اعتبار سے 71 ویں نمبر پر رہا، جو ٹوکیو اولمپکس 2020 سے بھی کم تھا۔

مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی پوسٹ میں سوالات اٹھائے ہیں کہ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کی اہم کوششوں کے باوجود بھارت اولمپک گیمز کے لیے عالمی معیار کا ٹیلنٹ پیدا کرنے میں کیوں ناکام ہو رہا ہے۔

انھوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے پیرس اولمپکس کے اپنے بہادر تمغے جیتنے والوں پر یقیناً بہت فخر ہے۔ لیکن مجھے میڈل ٹیبل ٹیلی میں گراوٹ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ ہر ایک شخص کے پاس اس تعلق سے اپنا ایک نظریہ ہوتا ہے کہ ہمیں اپنی صلاحیت کے مطابق زندگی گزارنے اور اپنی آبادی کے لحاظ سے قابل احترام تعداد میں تمغے حاصل کرنے کے لیے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن میں بھارت کی پرفارمنس سے الجھن میں ہوں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ حکومت نے واضح طور پر اچھی خاصی رقم خرچ کی ہے۔کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے۔ یہاں تک کہ قومی ذہنیت میں بھی تبدیلی آئی ہے اور ہمارے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ تو پھر زمین پر وہ کون سی چیز ہے جو ہمیں اولمپک کھیلوں میں عالمی سطح کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے سے روکتی ہے؟

واضح رہے کہ بھارت پیرس اولمپکس میں تمغوں کی تعداد میں 71 ویں نمبر پر رہا جو ٹوکیو اولمپکس 2020 سے کم بھی ہے، جہاں وہ 48 واں مقام پر تھا۔ بھارت پیرس اولمپکس میں پاکستان سے بھی نیچے رہا کیونکہ اس کے اسٹار جیولن تھرو ارشد ندیم نے 1 گولڈ میڈل جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اولمپکس میں خراب کارکردگی پر ناراض گواسکر نے کہا، بہانے بنانے میں ہم گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں

پیرس اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی، میڈل میں کس ملک نے ماری بازی؟

بیڈمنٹن کھلاڑیوں پر کروڑوں روپئے خرچ ہونے کے باوجود ایک بھی میڈل نہیں جیت سکے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.