ETV Bharat / sports

آنند مہندرا نے اپنا وعدہ نبھایا، سرفراز کے والد کے حوالے کیا تھار - Naushad Khan Receives Thar - NAUSHAD KHAN RECEIVES THAR

Anand Mahindra Handed over Thar: آنند مہندرا نے سرفراز خان کے ڈیبیو پر ان کے والد نوشاد کو تحفے کے طور پر تھار کی پیشکش کی تھی۔ اب سرفراز اور ان کے والد کو 'تھار' مل گئی ہے جس کی تصویر سرفراز نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ مکمل خبر پڑھیں...

آنند مہندرا نے سرفراز کے والد کے حوالے کیا تھار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 7:31 AM IST

نئی دہلی: بھارتی صنعتکار آنند مہندرا نے سرفراز خان کے والد سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔ بھارتی ٹیم میں ڈیبیو کرتے وقت کرکٹر سرفراز خان کے والد کے آنسوؤں اور محنت سے متاثر ہو کر آنند مہندرا نے ان کو تحفے میں تھار دینے کا اعلان کیا تھا۔ جسے انہوں نے اب پورا کر دیا ہے۔ تھار رسیو کرتے وقت سرفراز خان خود اپنے والد نوشاد خان کے ہمراہ موجود تھے۔

سرفراز خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مہندرا آٹو کا شکریہ ادا کیا۔ اس تصویر میں وہ خود گاڑی پر کھڑے ہو کر تصویریں کھنچوا رہے ہیں۔ حال ہی میں سرفراز خان نے انگلینڈ سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ ان کو ڈیبیو کیپ ملنے پر ان کے والد نوشاد خان انتہائی جذباتی ہو گئے اور کیپ کو بوسہ دیا تھا، اس کے ساتھ ہی سرفراز خان کا بھارت کے لیے کھیلنے کا خواب بھی پورا ہو تھا۔

اس کے بعد آنند مہندرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر کہا تھا کہ 'اگر نوشاد تھار کو تحفہ قبول کریں گے تو ایک باعث ترغیب باپ ہونے کے ناطے یہ میری خوش قسمتی ہوگی'۔ سرفراز کے والد کو تھر کا تحفہ دینے اور نوشاد خان کے جذباتی ہونے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سرفراز خان کا ٹیسٹ ڈیبیو بھی موضوع بحث بنا تھا۔

سرفراز نے ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ تاہم وہ اپنے دوسرے میچ میں فلاپ رہے اور تیسرے میچ میں انہوں نے نصف سنچری کھیلی۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سرفراز خان کے نام بہت زیادہ رنز ہیں جن میں ایک تیسری سنچری سمیت کئی سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سرفراز خان ڈیبیو: بیٹے کی محنت رنگ لائی اور ایک والد کا خواب سچ ہوگیا

سرفراز خان کا ٹیم انڈیا میں انتخاب، والد نوشاد احمد کا ردعمل

ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی سرفراز خان کا بڑا کارنامہ، سنیل گاوسکر کے ریکارڈ کی برابری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.