ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا سے ریلیز کیے جانے کے بعد سرفراز خان نے ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا دی - SARFARAZ KHAN DOUBLE CENTURY - SARFARAZ KHAN DOUBLE CENTURY

ممبئی بمقابلہ ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ایرانی کپ کا میچ لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ٹیم انڈیا سے ریلیز کیے جانے والے سرفراز خان نے شاندار ڈبل سنچری بنائی۔ اس کے ساتھ ہی سرفراز خان ممبئی کے پہلے اور مجموعی طور پر ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنانے والے چوتھے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

Sarfraz Khan scored double century in Irani Cup
سرفراز خان نے ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا دی (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Oct 2, 2024, 4:57 PM IST

لکھنؤ: ایرانی کپ 2024 میں ممبئی بمقابلہ ریسٹ آف انڈیا کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کے دوسرے ہی دن بنگلہ دیش کے دورے کے دوران ٹیم انڈیا سے ریلیز ہونے والے سرفراز خان نے ڈبل سنچری بنا کر سلیکٹر کو سخت جواب دیا ہے۔

اس میچ سے تین دن پہلے سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر خان اور ان کے والد پوروانچل ایکسپریس وے پر کار حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی۔

اس خطرناک حادثے کا صدمہ بھول کر سرفراز خان نے پوری ہمت کا مظاہرہ کیا ہے اور لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں میچ کے دوسرے دن ریسٹ آف انڈیا الیون کے خلاف ایرانی کپ میں شاندار ڈبل سنچری بنائی۔

سرفراز خان ممبئی کے پہلے بلے باز بن گئے اور مجموعی طور پر، باوقار ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنانے والے چوتھے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ 26 سالہ نوجوان نے لکھنؤ میں ریسٹ آف انڈیا کے خلاف کھیل کے دوسرے دن 253 گیندوں پر 200 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

سرفراز کی عمر 26 سال اور 346 دن تھی جب انہوں نے اپنی ڈبل سنچری اسکور کی۔ اس سے پہلے ایسا کارنامہ سچن تنڈولکر، راہل ڈراوڈ، شیکھر دھون اور یشاسوی جیسوال انجام دے چکے ہیں۔سرفراز خان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14 نصف سنچریوں اور 15 سنچریاں بنائی ہیں۔

اس سےقبل کپتان اجنکیا رہانے 234 گیندوں میں 97 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یہ خبر لکھے جانے تک ممبئی نے 131 اوورز میں 8 وکٹ کھو کر 511 رنز بنا لیے ہیں۔ سرفراز خان 211 رنز اور شاعدل ٹھاکر 21 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ میچ کے پہلے ریسٹ آف انڈیا الیون کے کپتان روتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا یہ فیصلہ شروع میں کافی کامیاب نظر آیا۔

مقررہ وقت سے تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں نمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیز گیند باز مکیش کمار نے شاندار گیند بازی کی، اور ممبئی کے 37 رنز ہی تین وکٹ گر گئے۔

لیکن اس کے بعد ٹیم انڈیا کے بلے باز شریس ائیر اور اجنکیا رہانے نے چارج سنبھال لیا۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز جوڑے۔شریس نے 84 گیندوں میں 6 چوکوں اور دو فلک بوس چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 57 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

آوٹ آف فارم ویراٹ کوہلی کے نام ایک اور ریکارڈ، سچن، سنگاکارا اور پونٹنگ کو ایک ساتھ پچھاڑا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.