ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی حیرت انگیز شروعات، نیوزی لینڈ کو شکست - ICC T20 World Cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 11:32 AM IST

Afghanistan Win in World Cup 2024: افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 14ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر شاہانہ انداز میں میگا ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔ افغان کپتان راشد خان اور فضل حق فاروقی نے کیوی کھلاڑیوں کی کمر توڑ دی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی حیرت انگیز شروعات،نیوزی لینڈ کو شکست
ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی حیرت انگیز شروعات،نیوزی لینڈ کو شکست (Photo AP)

گیانا: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میںافغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ یہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی فتح ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز بنائے جس کے جواب میں کیوی ٹیم 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

گرباز نے 80 رنز کی اننگز کھیلی

افغانستان کی جانب سے وکٹ کیپر رحمان اللہ گرزاب نے شاندار نصف سنچری اننگز کھیلی۔ گرباز نے 56 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 80 رنوں کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ ابراہیم زدران نے 41 گیندوں پر 44 رنز بنائے تاہم ان کی اننگز سست رہی۔ زدران نے 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ ان دونوں بلے بازوں کی کارکردگی کی بنیاد پر افغان ٹیم 159 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ان دو بلے بازوں کے علاوہ کپتان راشد خان نے 6، محمد نبی 0، کریم جنت ایک، گلبدین نائب 0، عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز بنائے۔ گرباز کو ان کی کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

کیوی بلے بازوں کی خراب کارکردگی

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ افغان بالرز کے سامنے ڈوب گیا۔ پوری ٹیم 75 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی کیوی ٹیم کو پہلی ہی گیند پر دھچکا لگا۔ اوپنر فن ایلن کو فضل حق فاروقی نے بولڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں امریکہ نے سپر اوور میں شکست دے دی

س کے بعد کیوی ٹیم اس سے سنبھل نہ سکی۔ دوسرے اوور میں ڈیون کونوے 8 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ بلیک کیپس کی جانب سے گلین فلپس نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے۔ میٹ ہنری کے 12 رنز کے علاوہ باقی کیوی بلے باز ڈبل فیگرز کو بھی نہ چھو سکے۔

افغان بالرز حاوی رہے

نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کے باؤلنگ یونٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان راشد خان نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کپتان کین ولیمسن، مارک چیپ مین، مچل بریسویل اور لوکی فرگوسن کو پویلین بھیجا۔ اس کے علاوہ فضل حق فاروقی نے فن ایلن، ڈیون کونوے، ڈیرل مچل اور میٹ ہنری کو شروع میں آؤٹ کرکے افغانستان کو فتح دلائی۔ جبکہ محمد نبی نے دو وکٹ حاصل کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.