ETV Bharat / sports

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کا سفر - T20 World Cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 1:46 PM IST

افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ افغانستان کا یہاں تک پہنچنے کا سفر آسان نہیں تھا۔ رواں ٹورنامنٹ میں افغانستان کے سفر پر ایک نظر۔۔۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کا سفر
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کا سفر ((IANS PHOTO))

برج ٹاون: ایک بڑے اپ سیٹ میں افغانستان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس کے لیے افغانستان نے پہلے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی اور پھر بنگلہ دیش کو شکست دے کر ریکارڈ بنایا۔تاریخ میں پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

  • افغانستان کا سفر کیسا رہا؟

افغانستان نے اس ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز یوگنڈا کے خلاف جیت کے ساتھ کیا۔ جہاں اس نے یوگنڈا کو 125 رنوں سے شکست دی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور یوگنڈا کی ٹیم 16 اوورز میں 58 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان گروپ سی میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے بعد یہاں تک پہنچا ہے۔ دوسرے گروپ میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے 84 رنوں سے شکست دی۔ جہاں انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رن بنائے اور پھر 75 کے اسکور پر کیوی ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد تیسرے میچ میں افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ تاہم چوتھے میچ میں افغانستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رن بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 114 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔

چار میں سے تین میچ جیتنے کے بعد افغانستان نے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کیا اور نیوزی لینڈ جیسی عظیم ٹیم کا سفر یہیں ختم ہوا۔

  • سپر ایٹ میں افغانستان کی کارکردگی

افغانستان کا سپر ایٹ کا پہلا میچ ہندوستان کے خلاف تھا جہاں افغانستان کی ٹیم نے ہندوستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 181 رن بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 134 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ اس کے بعد افغانستان نے دوسرے سپر ایٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 148 رن بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 127 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ افغانستان نے پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دی ۔

آسٹریلیا کی ہندوستان کے خلاف شکست کے بعد افغانستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے بنگلہ دیش کو شکست دینا تھی، جو اس نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں،آسٹریلیا کا خواب چکناچور

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں صرف 115 رن بنائے جو انتہائی چھوٹااسکور تھا۔ لیکن افغانستان کی بالنگ یونٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارش کی وجہ سے ہونے والے میچ میں اسکور کو 105 رنز تک محدود کر دیا۔

  • سیمی فائنل میں افریقہ سے مقابلہ کریں گے

افغانستان کا سیمی فائنل میچ جنوبی افریقہ کے ساتھ ہو گا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق گروپ اے میں سرفہرست ٹیم سیمی فائنل میں گروپ بی کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ ساتھ ہی گروپ بی کی ٹاپر ٹیم کا مقابلہ گروپ اے کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.