ETV Bharat / sports

افغانستان کا ٹی20 سیریز پر قبضہ، آئرلینڈ کو 57 رنوں سے شکست - Afghanistan Win T20 Series

Afghanistan Win T20 Series ابراہیم زدران کی نصف سنچری اور عظمت اللہ عمر زائی کی عمدہ بالنگ کی بدولت افغانستان نے آئر لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 57 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز 2۔1 سے اپنے نام کرلی۔

افغانستان کا ٹی20 سیریز پر قبضہ،آئر لینڈ کو 57 رنوں سے ہرایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 10:51 AM IST

شارجہ:متحدہ عرب امارات کے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں افغانستان کے156 رنوں کے ہدف تعاقب میں آئر لینڈ کی پوری ٹیم 98 رنوں پر آل آوٹ ہو گئی۔آئرش ٹیم کی شروعات مایوس کن رہی اور 10 رنوں کے اندر ہی دونوں سلامی بلے باز اینڈی بالبرین (9) اور کپتان پال اسٹرلینگ4 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

ابتدائی دھچکوں کے بعد آئر لینڈ کی ٹیم سنبھل نا سکی اور وقفے وقفے پر وکٹ گنواتی رہی ۔17.2 اوورز میں آئر لینڈ کی پوری ٹم 98 رنوں پر آل آوٹ ہو گئے۔ آئر لینڈ کی جانب سے کارٹس کمپھر 28 رنوں کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ۔اس کے علاوہ گیرتھ ڈیلنی 21 رن اور ہنری ٹکٹر 16 رن بنائے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزائی چار اوورز میں نو رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجبکہ الحق 2.2 اوورز میں 10 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔اس کے علاوہ فضل الحق فاروقی راشدخان اور نیگلنا کھورٹے کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سےقبل افغانستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی شروعات مایوس کن رہی اور 14 رنوں کے مجموعی اسکور پر جارح مزاج بلے باز رحمان اللہ گرباز 6 رن بنا کر یویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد عمظت اللہ عمرزائی بھی تین رن بنا کر پویلین چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں:راشد خان کی عمدہ بالنگ، افغانستان نے آئرلینڈ کو 10 رنوں سے شکست دی

ابراہیم زادران نے 51 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 72 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی ۔محمد اسحاق نے 27 رن،صادق اللہ کریم 19 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔آئر لینڈ کی جانب سے ایڈیر،لیٹل،میک کارٹھی،کارٹس کمپھر،گیرتھ ڈیلنی اور بین وائٹ کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.