ETV Bharat / sports

ٹریوس اور ہینرک کی طوفانی اننگز، حیدرآباد نے بنگلورو کو 288 رنز کا ہدف دیا - IPL 2024 - IPL 2024

ٹریوس ہیڈ نے 41 گیندوں میں نو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن نے بھی 31 گیندوں میں دو چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

ٹریوس اور ہینرک کی طوفانی اننگز
ٹریوس اور ہینرک کی طوفانی اننگز
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 15, 2024, 10:48 PM IST

بنگلورو: ٹریوس ہیڈ کی 41 گیندوں میں 104 رن کی طوفانی سنچری اور ہینرک کلاسن کی 31 گیندوں میں 67 رن کی نصف سنچری کی مدد سے سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 30ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو پیر کو 288 رنز کا ہدف دیا ہے۔ حیدرآباد نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا اور آئی پی ایل 2024 کا دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنایا۔

آج ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی اوپننگ جوڑی ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما جو بلے بازی کے لیے آئے تھے نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت قائم کی۔ نویں اوور میں ریس ٹوپلے نے 34 رنز پر ابھیشیک شرما کو لوکی فرگوسن کے ہاتھوں کیچ کروا کر حیدرآباد کو پہلا جھٹکا دیا۔

ٹریوس ہیڈ نے 41 گیندوں میں نو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن نے بھی 31 گیندوں میں دو چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کو لوکی فرگوسن نے آؤٹ کیا۔ ایڈن مارکرم 32 اور عبدالصمد 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹ پر 287 رنز بنائے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے لوکی فرگوسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ریس ٹوپلے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.