ETV Bharat / literature

مرادآباد: یادِ سلیم کے عنوان سے مشاعرے کا انعقاد

Mushaira in Moradabad: مراد آباد میں یادِ سلیم کے نام سے مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، مشاعرہ کی نظامت مہاراجہ ڈگری کالج کی پروفیسر زیبا ناز نے کی، مشاعرہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

Mushaira in Moradabad
مرادآباد: یادِ سلیم کے نام سے مشاعرہ کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 3:58 PM IST

مرادآباد: یادِ سلیم کے نام سے مشاعرہ کا انعقاد

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مراد آباد، محلہ براس نگری میں محمد فیروز خان کے گھر کے ایک ہال میں یادِ سلیم کے نام سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشاعرہ کی نظامت مہاراجہ ڈگری کالج کی پروفیسر زیبا ناز نے کی۔ مشاعرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس مشاعرہ میں شاعر اسلام عرشی اور آل انڈیا مسلم لیگ کی قومی سکریٹری کوثر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقعے پر فیروز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد کا نام سلیم خان تھا اور ہم ہر سال یادِ سلیم کے نام سے مشاعرہ منعقد کرتے ہیں۔ مشاعرہ منعقد کرنے کا مقصد اردو کو فروغ دینا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مشاعرہ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے اردو کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں بہت کم مشاعرے منعقد کیے جا رہے ہیں جب کہ مشاعرہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور اردو کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہے۔ اردو کے نام پر بڑے بڑے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور پروگرام کے دوران اردو بولنے والوں کی جانب سے اردو کے فروغ کے لیے بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں، بعد میں سب کچھ بھلا دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں لوگ مشاعرہ میں کم آتے ہیں اور موبائل پر شعر سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ مشاعرہ میں موجود شعراء نے اپنے بہترین کلام پیش کیے، مشاعرے میں شرکت کرنے والے تمام شعراء نے مختلف کلام پیش کر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر شاعر اسلام عرشی، شاعر اشہر مرادآبادی، شاعرہ نسیم وارثی، شاعرہ مہناز سہاروی نے اپنے کلام پیش کیے۔ اس موقع پر شاعرہ خوشبو، ڈاکٹر زیبا ناز وغیرہ موجود رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.