ETV Bharat / literature

VIDEO: بے وفائی کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار - Urdu poetry on Bewafai

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 7:28 PM IST

Updated : Jul 14, 2024, 11:48 AM IST

'منتخب اشعار' کی سریز میں آج 'بے وفائی' کے عنوان پر نامور اردو شعراء کے مقبول و منتخب اشعار آڈیو اور ویڈیو کی شکل میں پیش خدمت ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے...

Urdu poetry on Bewafai
بے وفائی پر منتخب اشعار (Etv Graphics)
بے وفائی پر منتخب اشعار (ETV Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): آج کے شعر و ادب میں بے وفائی کے عنوان پر مشہور شعراء کے چنندہ اشعار ملاحظہ کیجیے...

ہم کو ان سے ہے وفا کی امید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے

مرزا غالب

عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہت

بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی

نصیر ترابی

میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے

میں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے

شکیل بدایونی

کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی

یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا

بشیر بدر

ہم سے کیا ہو سکا محبت میں

خیر تم نے تو بے وفائی کی

فراق گورکھپوری

آنکھوں کا رنگ ، بات کا لہجہ بدل گیا​

وہ شخص ایک شام میں کتنا بدل گیا​

امجد اسلام امجد

چلا تھا ذکر زمانے کی بے وفائی کا

سو آ گیا ہے تمہارا خیال ویسے ہی

احمد فراز

نہیں شکوہ مجھے کچھ بے وفائی کا تری ہرگز

گلا تب ہو اگر تو نے کسی سے بھی نبھائی ہو

خواجہ میر درد

ہم اسے یاد بہت آئیں گے

جب اسے بھی کوئی ٹھکرائے گا

قتیل شفائی

اڑ گئی یوں وفا زمانے سے

کبھی گویا کسی میں تھی ہی نہیں

داغؔ دہلوی

تعجب ہے کہ عشق و عاشقی سے

ابھی کچھ لوگ دھوکا کھا رہے ہیں

جون ایلیا

کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیں

زندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ

فراق گورکھپوری

یہ بھی پڑھیں:

VIDEO: محبت کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

VIDEO: نامور شعرا کا شہدائے کربلا کو عقیدت کا خراج

بے وفائی پر منتخب اشعار (ETV Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): آج کے شعر و ادب میں بے وفائی کے عنوان پر مشہور شعراء کے چنندہ اشعار ملاحظہ کیجیے...

ہم کو ان سے ہے وفا کی امید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے

مرزا غالب

عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہت

بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی

نصیر ترابی

میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے

میں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے

شکیل بدایونی

کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی

یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا

بشیر بدر

ہم سے کیا ہو سکا محبت میں

خیر تم نے تو بے وفائی کی

فراق گورکھپوری

آنکھوں کا رنگ ، بات کا لہجہ بدل گیا​

وہ شخص ایک شام میں کتنا بدل گیا​

امجد اسلام امجد

چلا تھا ذکر زمانے کی بے وفائی کا

سو آ گیا ہے تمہارا خیال ویسے ہی

احمد فراز

نہیں شکوہ مجھے کچھ بے وفائی کا تری ہرگز

گلا تب ہو اگر تو نے کسی سے بھی نبھائی ہو

خواجہ میر درد

ہم اسے یاد بہت آئیں گے

جب اسے بھی کوئی ٹھکرائے گا

قتیل شفائی

اڑ گئی یوں وفا زمانے سے

کبھی گویا کسی میں تھی ہی نہیں

داغؔ دہلوی

تعجب ہے کہ عشق و عاشقی سے

ابھی کچھ لوگ دھوکا کھا رہے ہیں

جون ایلیا

کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیں

زندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ

فراق گورکھپوری

یہ بھی پڑھیں:

VIDEO: محبت کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار

VIDEO: نامور شعرا کا شہدائے کربلا کو عقیدت کا خراج

Last Updated : Jul 14, 2024, 11:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.