ETV Bharat / literature

اس سانحہ پہ آج بھی روتی ہے کربلا: ڈاکٹر مجاہد فراز کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت - Muharram Shayari

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 3:24 PM IST

ماہ محرم الحرام رواں دواں ہے۔ اس مہینے کی فضیلت اور شہدائے کربلا کا ذکر کرتے ہوئے شعراء اسلام اپنے کلام کے ذریعہ امام حسینؓ اور ان کے جاں نثاروںؓ کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اسی طرح مرادآباد کے مشہور شاعر ڈاکٹر مجاہد فراز نے اپنے کلام کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

The famous poet of Moradabad Dr Mujahid Faraz paid tribute to the martyrs of Karbala
اس سانحہ پہ آج بھی روتی ہے کربلا (ETV Bharat Urdu)

مرادآباد: محرم کی مناسبت سے شعرا اپنے کلام کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اسی طرح ادب کی دنیا میں مشہور مرادآباد کے معروف شاعر ڈاکٹر مجاہد فراز نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہ محرم الحرام کی نسبت سے کربلا میں امام حسینؓ کی شہادت کے واقع کو اپنی قلم سے بخوبی لکھا اور ای ٹی وی اردو کے ساتھ شیئر کیا۔ ڈاکٹر مجاہد فراز نے اپنی گفتگو کے آغاز میں کربلا کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ اہلِ اسلام ہی نہیں بلکہ انسانیت سے محبت کرنے والے ہر اس شخص کے دل میں حرارت پیدا کرتا ہے جو انسانیت سے محبت رکھتا ہو۔

اس سانحہ پہ آج بھی روتی ہے کربلا: ڈاکٹر مجاہد فراز کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت (ETV Bharat Urdu)
انہوں نے کہا کہ شعراء اسلام وقتاً فوقتاً اپنے کلام میں کربلا کے واقعہ کا ذکر کرتے ہیں اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بھی اپنے کلام کے ذریعہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر مجاہد فراز نے امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک نظم کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ جسے انہوں نے ہمارے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا اور اس نظم کو ای ٹی وی بھارت اردو کے سامعین کی نذر کیا۔
مرادآباد کے معروف شاعر ڈاکٹر مجاہد فراز نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو کی
مرادآباد کے معروف شاعر ڈاکٹر مجاہد فراز نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو کی (مرادآباد کے معروف شاعر ڈاکٹر مجاہد فراز نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو کی)
The famous poet of Moradabad Dr Mujahid Faraz paid tribute to the martyrs of Karbala
مرادآباد کے معروف شاعر ڈاکٹر مجاہد فراز نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو کی (ETV Bharat Urdu)
ڈاکٹر مجاہد فراز کے لکھے چند قطعات ملاحظہ فرمائیں۔ حالانکہ ایک عمر ہوئی معرکہ ہوئے پلکوں کو اپنی اب بھی بھگوتی ہے کربلا پامال جس سے ہو گئی انسانیت فراز اُس سانحہ پہ آج بھی روتی ہے کربلا ظلم و ستم کے جبر و تشدد کے سامنے قربان ہونا عین عبادت سمجھ لیا کیا موت سے ڈرے گا وہ جس نے حیات کا مقصد ہی دین حق کی حفاظت سمجھ لیا جس کو جنت کے جوانوں کی ملے سرداری عارضی دنیا کی شاہی سے اسے کیا لینا اپنے نانا کی چٹائی کی جو عظمت جانے مسند ظلّ الٰہی سے اسے کیا لینا اپنے ایمان کو کس طرح بچایا جائےسیرتِ ابن علی پڑھ کے یہ سمجھا جائے زندہ رہنے کا سلیقہ بھی وہیں ملتا ہے سر کٹانے کا ہنر بھی وہیں سیکھا جائے

یہ بھی پڑھیں:

ایک شاعر پروگرام: فخری میرٹھی سے خصوصی انٹرویو - Muharram Shayari

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.