ETV Bharat / literature

اردو کی موجودہ صورتحال کے لئے مسلمان ہی ذمہ دارہیں: سید محمد طیب قادری - Reaction On Urdu Language - REACTION ON URDU LANGUAGE

سید محمد طیب قادری نے کہا کہ ہم نے اردو زبان سے منہ موڑ لیا ہے جس کی وجہ سے ہماری مادری زبان زوال پذیر ہے۔ کسی بھی قوم کی ترقی اس کی زبان سے ہوتی ہے۔

اردو کی موجودہ صورتحال کے لئے مسلمان ہی ذمہ دارہیں:سید محمد طیب قادری
اردو کی موجودہ صورتحال کے لئے مسلمان ہی ذمہ دارہیں:سید محمد طیب قادری (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 1:52 PM IST

اردو کی موجودہ صورتحال کے لئے مسلمان ہی ذمہ دارہیں:سید محمد طیب قادری (etv bharat)

بیدر: سید محمد طیب قادری نے ای ٹی وی بھارت سے اردو زبان کی موجودہ صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اردو زبان و ادب کی جو حالت ہے اس کے ذمہ دار خود ہم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اردو زبان کو آج گھر گھر عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو اردو زبان کا حال بھی فارسی زبان جیسا ہوگا ۔اردو زبان میں اعلی نصابی کتابوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کا ایک بڑا طبقہ اپنے بچوں کو اردو میڈیم سے تعلیم دلانے سے اس لیے گریز کر رہا ہے کہ وہ آگے چل کر اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اردو زبان میں کالج اور نصابی کتابوں کا نہ ہونا ہے۔ پہلے کے زمانے میں ہم دیکھتے ہیں کہ اردو نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی پڑھتے اور لکھتے تھے۔ اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ اعلی نصابی کتابیں اردو زبان میں موجود تھی ۔یہ کتابیں کالج و یونیورسٹی چلا کرتے تھے ۔

اردو اسکولوں میں گرتے ہوئے تعلیمی معیار پر سید محمد طیب قادری نے کہا کہ آج آپ اردو اسکولوں کی حالت دیکھیں،اندازہ ہو جاتا ہے کہ کیا واقعی اردو ہماری مادری زبان ہے۔مدارس میں پڑھانے والے اساتذہ بھی اس کے لئے ذمہ دار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:جس کی نوازشوں پہ لُٹا میرا کارواں: مشہور شاعرہ دانش غزل میرٹھی سے خصوصی گفتگو

ان کا کہنا ہے کہ ان کی عدم دلچسپی اور محدود معلومات کے سبب ملت کا بڑا طبقہ اردو میڈیم مدارس سے دور ہوتا جا رہا ہے ۔ ایسے دور میں اردو تنظیموں کے ذمہ داران ،اساتذہ، علماء اور دانشوروں کو چاہیے کہ اردو زبان کی فروغ و ترقی میں اپنا نمایاں رول ادا کریں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.