ETV Bharat / literature

زبان کی ترقی کے بغیر کوئی ثقافت زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتی: پرتیبھا رائے

ساہتیہ اکادمی کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اڑیہ زبان کی مصنفہ پرتیبھا رائے نے کہا کہ تمام ہندوستانی زبانیں ہمیں طاقت دیتی ہیں اور محبت کی زبان بولنے کے لیے بھی تیار کرتی ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 10:59 PM IST

Pratibha Ray
پرتیبھا رائے

نئی دہلی: ساہتیہ اکادمی ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز اڑیہ مصنفہ پرتیبھا رائے نے کہا کہ ادب سب کو جوڑتا ہے اور دوسروں کی طرح یہ کبھی تقسیم کی بات نہیں کرتا ہے۔

ساہتیہ اکادمی کے دنیا کے سب سے بڑے ادبی میلے کے دوسرے دن ہندوستانی زبانوں کے 24 ادیبوں کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ رائے نے کہا کہ تحریر ہمیشہ آفاقی ہوتی ہے اور مختلف تبدیلیوں کے وقت بھی اپنی چمک نہیں کھوتی۔ تمام ہندوستانی زبانیں ہمیں طاقت دیتی ہیں اور محبت کی زبان بولنے کے لیے بھی تیار کرتی ہیں۔
زبان کی اہمیت کو ثقافت سے جوڑتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زبان کی ترقی کے بغیر کوئی ثقافت زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتی۔

مزید پڑھیں: ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوڈرز 2023 :24 ہندستانی زبانوں میں تراجم کیلئے ایوارڈ کا اعلان

ایوارڈ یافتہ مصنفین میں پرنب جیوتی ڈیکا (آسامی)، سوپن موئے چکرورتی (بنگالی)، نندیشور ڈیماری (بوڈو)، وجے ورما (ڈوگری)، نیلم سرن گوڑ (انگریزی)، ونود جوشی (گجراتی)، سنجیو (ہندی)، لکشمیش تولپا (کنڑ)، منصور بنیہالی (کشمیری)، پرکاش ایس۔ پریانکر (کونکنی)، باسوکی ناتھ جھا (میتھلی)، ای وی۔ رام کرشنن (ملیالم)، سوروککھائبم گمبھینی (مانی پوری)، کرشنت توکارام کھوت (مراٹھی)، یودھویر رانا (نیپالی)، آشوتوش پریدا (اڑیہ)، سوارنجیت ساوی (پنجابی)، گجی سنگھ راجپوروہت (راجستھانی)، ارون رنجن مشرا (سنسکرت)، باسکے (سنتالی)، ونود اسودانی (سندھی)، این۔ راجاسیکرن (تمل)، ٹلا والا پتنجلی ساستری (تیلگو) اور صادقہ نواب سحر (اردو) شامل ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.