ETV Bharat / literature

تنہا جزیرے کا رسم اجراء،29 جون کو عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد - Book Launch Ceremony In Dharwad - BOOK LAUNCH CEREMONY IN DHARWAD

دھاروڑ میں انجمن ترقی اردو ہند کی جانب سے 29 جون کو ڈاکٹر مہر افروز کی کتاب تنہا جزیرے کا رسم اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر عظیم الشان مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں کرناٹک کے مشہور شعراکرام کی شرکت متوقع ہے۔

تنہا جزیرے کا رسم اجراء اور عظیم الشان مشاعرہ 29 جون کو
تنہا جزیرے کا رسم اجراء اور عظیم الشان مشاعرہ 29 جون کو (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 12:46 PM IST

دھارواڑ :رہاست کرناٹک کے دھاروڑ میں انجمن ترقی اردو ہند کی جانب سے 29 جون کو ڈاکٹر مہر افروز کی کتاب تنہا جزیرے کا رسم اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔کتاب تنہا جزیرے کی رسم اجراء بدست مہمان خصوصی انجمن اسلام کے صدر محمد اسماعیل تامٹگار کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔

کرناٹک اردو اکاڈمی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ناظم سرگروہ جلسہ کی صدارت کریں گے جبکہ بطور اعزازی مہمان حیدر علی باغبان چیئرمین وقف بورڈ گلبرگہ، مبین مدیر سہ ماہی رسالہ چراغ نور یادگیر، بشیر خان جاگیردار نائب صدر انجمن اسلام ، محمد شفیع کلی منی ، محمد رفیق شیرہٹی خزانچی انجمنِ اسلام شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر یاسین رہی معروف شاعر و ادیب تنہا جزیرے پر تبصرہ کریں گے۔ عبدلرشید شاد نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر سہ ماہی چراغ نور یادگیر کا خصوصی شمارہ ڈاکٹر مہر افروز نمبر کی اجراء بھی عمل میں ائے گی۔رسم اجراء کے فوراً بعد مشاعرے کا انعقاد ہو گا جس میں مجاور مالیگاوی، روشن خانزادے ، یاسین راہی، مبین یادگیری ، ریاض سحر، ثاقب جنیدی، احمد باشاہ ساغر، ، عبدالرشید شاد، ثناء اللہ ثنا،ڈاکٹر مہر افروز ، نسیم مہک اپنا کلام پیش کرینگے ڈاکٹر قدیر ناظم سرگرو نائب صدر انجمن ترقی اردو ہند کرناٹک ،مشاعرے کی صدارت فرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انشائیہ کا مجموعہ ارمغان رافق کا اجراء

کرناٹک اُردو اکاڈمی کے رکن شریف احمد شریف نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔انجمنِ ترقی اُردو ہند کے صدر و اراکین نے محبان اردو سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.