ETV Bharat / literature

اننت ناگ میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے سالانہ کانفرنس منعقد، نامور شعراء ادباء کی شرکت - MARAAZ ADBI SANGAM

ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں مراز ادبی سنگم اور کالج کے اشتراک سے سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2024, 9:25 PM IST

اننت ناگ: کانفرنس کی پہلی نشست میں صدارت کے فرائض نامور قلمکار اور شاعر غلام نبی آتش نے انجام دیے، جبکہ ایوان صدارت میں پروفیسر شاد رمضان، پرنسپل ڈگری کالج بجبہاڑہ، پروفیسر یاسمین بشیر، پروفیسر فاروق فیاض، صدر مراز ادبی سنگم علی شیدا اور ایم ایل اے بجبہاڑہ ڈاکٹر بشیر احمد ویری شامل تھے۔

تقریب کا افتتاح پروفیسر سجاد سلطان نے کیا۔ نشست میں ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ یوسف جہانگیر نے کانفرنس کے حوالے سے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ تقریب میں پروفیسر شفیع شوق کو شان مراز، ڈاکٹر سوہن کول کو شرف مراز، ناصر منور کی کتاب "سیاہ شبن منز" کو شاہ پارہ مراز اور شبیر حسین شبیر کی کتاب "وادی چناب تہذیب و ثقافت" کو شمع مراز سے نوازا گیا۔

اننت ناگ میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے سالانہ کانفرنس منعقد (Etv Bharat)

پروفیسر شاد رمضان کو بھی توصیفی سند سے نوازا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر بشیر احمد ویری، پروفیسر شاد رمضان، پروفیسر فاروق فیاض، پروفیسر یاسمین بشیر، علی شیدا اور غلام نبی آتش نے کشمیری زبان و ادب کے موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں ریاض انزنو نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

تقریب کی دوسری نشست میں کشمیری زبان کے موجودہ تدریسی منظر نامہ اور عصری تقاضوں پر ایک مباحثہ ہوا۔ نشست کی صدارت پروفیسر شفیع شوق نے کی۔ مباحثہ میں پروفیسر فاروق فیاض، ایاز رسول نازکی، ڈاکٹر شوکت شفیع اور شہباز ہاکباری نے شرکت کی۔ شمشاد کرالواری نے مباحثہ میں نظامت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کے اختتام پر ایک مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ مشاعرہ کی صدارت غلام حسن غمگین نے کی۔ جبکہ ایوان صدارت میں ڈاکٹر محمد شفیع ایاز بھی شامل تھے۔ مشاعرہ میں نظامت کے فرائض میسر ناشاد نے انجام دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.